حضور ﷺ کے برتن مبارک

یادِ_حضور 11

حضور سیدِ عالم صلی الله علیہ وسلم کے چند استعمال کے برتن تھے

جن کے نام یہ ہیں

الریّان المضبَّب
ایک پتھر کا برتن تھا جس کا نام المخضب تھا
ایک لکڑی کا پیالہ تھا
ایک شیشے کا پیالہ تھا
ایک بٹھی میں بنا ہوا مٹی کا برتن تھا جس سے وضوء فرماتے تھے
انصار اپنے بچوں کو بھیجتے تھے وہ حضور کے آستانے میں داخل ہو جاتے حضور ان کو منع نہیں فرماتے تھے جب بچے اس برتن میں پانی دیکھتے تو پی لیتے اور اپنے چہروں اور جسموں پر مل لیا کرتے تھے تاکہ اس مبارک پانی کی برکتیں حاصل کریں
{شرف المصطفی ج 3 ص 289}
سبحان الله العظیم
کیسے خوش نصیب بچے تھے جو حضور پاک کا پانی استعمال کرتے تھے
اللھم صل و سلم و بارک علی سیدنا و مولانا محمد کما تحب و ترضی لہ
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top