عشقِ_سیدِ_عالم 78
امام اجل الخطیب الشریبنی شافعی فقیہ ہیں
فقہ شافعی کی مشہور کتاب مغنی المحتاج کے لکھنے کا سبب بیان فرماتے ہیں کہ دوستوں نے کہا امام نووی کی المنھاج کے مشکل مقامات کو حل کروں مگر میں کافی عرصہ متردد رہا
فرماتے ہیں
حَتَّى يَسَّرَ اللَّهُ لِي زِيَارَةَ سَيِّدِ الْمُرْسَلِينَ – ﷺ – وَعَلَى سَائِرِ النَّبِيِّينَ، وَالْآلِ وَالصَّحْبِ أَجْمَعِينَ، فِي أَوَّلِ عَامِ تِسْعِمِائَةٍ وَتِسْعَةٍ وَخَمْسِينَ اسْتَخَرْت اللَّهَ فِي حَضْرَتِهِ بَعْدَ أَنْ صَلَّيْتُ رَكْعَتَيْنِ فِي رَوْضَتِهِ، وَسَأَلْتُهُ أَنْ يُيَسِّرَ لِي أَمْرِي، فَشَرَحَ اللَّهُ سبحانه وتعالى لِذَلِكَ صَدْرِي
پھر حضور سیدِ عالم صلی الله علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا حضور کے روضہ شریف میں دو رکعت پڑھ کر میں نے استخارہ کیا
اور دعاء کی کہ میرے لیئے یہ آسان فرما دے تو الله رب العزت نے میرا سینہ کھول دیا
❗ مغنی المحتاج صفحة ١ ❗
نماز کہیں بھی پڑھی جا سکتی ہے
استخارہ کسی بھی جگہ کیا جا سکتا ہے
امت کے ستون علماءِ دین جانتے ہیں کہ حضور سیدِ عالم صلی الله علیہ وسلم کی بارگاہ میں دعاء جلد قبول ہوتی ہے اور سینہ تیزی سے کھل جاتا ہے
وہ جو عام کے ایمان کے محافظ ہیں ان کو شرک و کفر کا نہیں پتا تھا آج کا جاہل منہ اٹھا کے اکابر علماءِ امت کو رد کر کے نیا دین گھڑ لے تو کیسے چلے گا ؟
وہ خود فرماتے ہیں
الله عطاء فرماتا ہے میں تقسیم کرتا ہوں
علم والے اُس درِ پاک پر کائناتِ علوی و سفلی میں تقسیم ہوتا علم لینے ہی تو جاتے ہیں
روحانی و قرآنی علوم اُسی در سے ملتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جو اُس دور سے علم حاصل کرے گا وہ ادب والا ہوگا اور جو شیطان سے حاصل کرے گا وہ بے ادب ہوگا
شیطانی علوم کی یہی نشانی ہے کہ ظاہری طور پر علم و فن پر مہارت ہوگی مگر بے ادب ہوں گے
صالحینِ امت کے بے ادب اور علماءِ امت کی تکفیر کرنے والے اولیاء کرام کو ہلکا جاننے والے حتی کہ انبیاء کرام علیہم السلام کو عام بشر کہنے والے ہوں گے
اِن خبثاء کا سارا زور انبیاء کرام علیہم السلام کو عام بشر ثابت کرنے میں لگتا ہے
یہ شیطان کی خصلت حسد کے شکار ہوتے ہیں کہ نبی بھی تو بشر ہیں ہم بھی بشر ہیں تو انبیاء کرام علیہم السلام کی اتنی عظمت و رفعت کیوں ہے ؟
انبیاء کرام علیہم السلام کی شان بیان ہو تو یہ تتے توے پر بیٹھ جاتے ہیں اور کہتے نظر آتے ہیں یہ غلو ہے
اگر ایسا خبیث النفس شخص ملے تو سمجھ لیں شیطان کا شاگرد ہے اور شیطانی علوم کا ماہر ہے
اس سے کوسوں دور رہیں
اس سے سلام و کلام و دعاء ختم کر دیں
اس سے مرنا جینا ختم کر دیں
ورنہ یہ شیطان کا شاگرد آپ کا ایمان برباد کر دے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
