عشقِ_سیدِ_عالم 72
ابو اسحاق قرشی فرماتے ہیں
مدینہ پاک میں ساتھ ایک شخص رہتا تھا جب بھی اھلِ مدینہ کوئی غلط کام کرتے وہ حضور سیدِ عالم صلی الله علیہ وسلم کی مبارک قبر کے پاس آ کے کہتا
أيا قبر النبي وصاحبيه
ألا يا غوثنا لو تعلمونا
اے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبارک قبر اور حضور کے دو ساتھیوں کی قبر
اے ہمارے مددگارو کاش آپ دیکھتے کہ کیا ہو رہا ہے
❗ شعب الایمان ❗
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مدد مانگنا اور حضور کو وسیلہ بنانا صدیوں سے مدینہ والوں کا طریقہ رہا ہے
عقل مند مدد اسی سے مانگتا ہے جو مدد کر سکے اور کائنات میں مخلوق میں سب سے بڑھ کر قوت و طاقت ہمارے حضور کے پاس ہے
علم و فضل و رزق و جنت کی تقیسم کا قلمدان ہمارے آقا کے پاس ہے
وہ محبوبِ اکبر ہیں
وہ غوثِ اعظم ہیں
وہ رحمتِ الٰہی ہیں
ان کے دستِ مبارک میں زمین و آسمان کے خزانوں کی چابیاں ہیں اور وہی قاسمِ نِعَم ہیں
وہ دواء بھی دیتے ہیں دعاء بھی دیتے ہیں اور شفاء بھی دیتے ہیں
ایمان ان کی محبت کا نام ہے
جنت ان کی ملکیت ہے
وہ روحانی و جسمانی بیماریوں کے طبیب ہیں
وہ غموں کے رافع ہیں
وہ بلاؤں کے دافع ہیں
وہ گناہگاروں کے شافع ہیں
وہ نقصان اٹھانے والوں کے لیے نافع ہیں
اُن سے مانگیں اُن کے رب کی قسم کبھی خالی نہیں لوٹیں گے
اللھم صل و سلم و بارک علی سیدنا و مولانا محمد کما تحب و ترضی لہ
✍️ #سیدمہتاب_عالم
