مجرب_وظائف_و_عملیات 11
جو چاہتا ہو قرآن کریم نہ بھولے اور دینی علوم اس کے ذہن سے محو نہ ہوں وہ یہ وظیفہ کرے
مغیرہ بن سبیع حضرت عبد اللہ بن مسعود کے شاگرد ہیں فرماتے ہیں
جو مومن سوتے وقت سورہ بقرہ کی یہ دس آیات پڑھے گا وہ قرآن کریم نہیں بھولے گا
چار شروع کی آیات
پھر
آیۃ الکرسی
اور پھر دو آیات آیۃ الکرسی کے بعد والی
اور پھر تین آیات سورہ بقرہ کے آخری والی
حفاظ اور طلباءِ علمِ دین ان آیات مبارکہ کا دائمی ورد بنا لیں ان شاءاللہ قرآن کریم یاد رہے گا
اور درس نظامی کے دوران اور اس کے بعد کا مطالعہ یاد رہے گا
یاد رکھیں
“””علم حاصل ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو ہر ہر حرف یاد ہو یا ہر وقت یاد ہو بلکہ مراد یہ ہوتا ہے جب اس متعلق بات ہو تو آپ اس کا درست مفہوم بیان کر سکیں”””
لفظ بلفظ بیان کرنا اھم نہیں ہے
اسی لفظ بلفظ کے چکر میں بہت سے طلباء و طالبات جامعہ چھوڑ دیتے ہیں کہ ہم سے یاد نہیں ہوتا ہمارا تو حافظہ کمزور ہے
بر وقت درست مفہوم بیان کر دینا ہی کافی ہے
اور مذکورہ وظیفہ آپ کا حافظہ اتنا مضبوط ضرور کرے گا ان شاءاللہ
بر وقت جواب دینا حاضر دماغی ہے ذہانت نہیں
ذہانت تجربات اور وسیع مطالعہ سے نصیب ہو جاتی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
