قابلِ_تقلیدخواتین 14
°°° مسلمان عالمہ جن کو زندہ جلا دیا گیا °°°
شہیدہ سلیمہ بنت جعفر کا تعلق اندلس سے تھا اور سقوطِ اندلس کے وقت ان کی عمر تقریباً تیس سال تھی
انہوں نے اندلسی مسلمانوں پر عیسائیوں کا ظلم و ستم نہ صرف دیکھا بلکہ سہا بھی ہے
انہوں نے اپنے باپ سے عظیم کتب خانہ وراثت میں پایا تھا جس کی وجہ سے ان کو علوم دینیہ پر مہارت تامہ تھی اور یہ اندلس کی عالمات میں شمار ہوتی تھیں
خاص طور پر طب میں مہارت رکھتی تھیں
ان کے سامنے سقوطِ اندلس کے وقت مسلمانوں کے عظیم کتب خانے جلائے گئے تھے
ان کے گھر میں نہ صرف مریضوں کا علاج کیا جاتا بلکہ جڑی بوٹیوں سے دوائیں تیار بھی کی جاتی تھیں
مشاہدات و تجربات کے لیئے تجربہ گاہ تھی اسی وجہ سے ان پر عیسائیوں نے جادو گری کا الزام لگایا حتی کہ عیسائی عدالت نے الزام رکھا کہ یہ شیطان کے بچے کی ماں بننے والی ہیں
کیونکہ ان کے شوہر سقوطِ اندلس پر فرار تھے اور چھپ چھپ کر عیسائیوں پر حملے کرنے والے مجاہدین میں شامل تھے
خفیہ طور پر گھر بھی آتے تھے
سلیمہ بنت جعفر اپنے شوہر سے حاملہ تھیں تو ان پر جادوگری اور شیطانی بچے کی ماں ہونے کا الزام لگا کر زندہ جلا دیا گیا
{ ابادۃ الدین و الدم شعب الاندلس }
مگر اس پاکباز خاتون نے صبر کی اعلی مثال قائم کی کہ چہرے پر ہلکا سا خوف نہ آنے دیا اور مسکراتے چہرے سے آگ میں جل گئی تاکہ دشمنوں کو خوشی کا موقع نہ ملے
ان پر تین باتوں کا الزام تھا
اول
گھر میں تجربہ گاہ ہے تو یہ جادوگرنی ہیں
دوم
یہ شیطان سے حاملہ ہیں
سوم
انہوں نے جب کہا کہ ہمارے نبی رات کے وقت آسمان پر گئے تھے تو جادو کا الزام لگا دیا گیا
آج بھی ہالی ووڈ کی فلموں میں چڑیل یا جادوگرنی کو اڑتا دکھایا جاتا ھے
اور یہ نظریہ عیسائیوں کا بہت پرانا ہے کہ چڑیلیں یا جادوگرنیاں جھاڑو پر ہوا میں اڑ جاتی ہیں
ابن تیمیہ نے بھی مجموع الفتاوی میں ایسا ذکر کیا ہے کہ جادو کی ایک قسم میں جھاڑو پر اڑان بھری جاتی ہے
ان فلموں میں جہاں بھی جھاڑو پر اڑنے والی چڑیلوں کا ذکر ہوتا ھے وہاں مسلمان خواتین کا تصور رکھ کر مذاق اڑایا جاتا ھے
اور مسلمان نواجوان لاعلمی کے سبب اپنی قابل قدر ماؤں کا مذاق بنتا ہوا خوشی سے دیکھتا ھے
°°° یہ صرف سلیمہ بنت جعفر کی نہیں اور بے شمار مسلمان خواتین کے بارے بھی آتا ھے کہ ان پر چڑیل اور جادوگرنی ہونے کا الزام لگا کر زندہ جلا دیا گیا اور انہیں پر فلمیں بنائی گئی ہیں •••
ان تین الزامات کی پاداش میں اس عظیم عالمہ و طبیبہ کو زندہ جلا دیا گیا
مگر وہ حق سے ایک قدم پیچھے نہ ہٹی اور باطل کو خوش ہونے کا موقع نہ دیا
سلیمہ بنت جعفر جیسی خواتین اس امت کی قابل قدر مائیں ہیں جن کے دم سے بہارِ اسلام ہے
اللہ رب العزت ان کے درجات بلند فرمائے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
