تعظیم_و_تکریمِ_صحابہ_فرض_ھے 9
امام اجل عارف باللہ عبد الوھاب شعرانی
دررالغواص علی فتاوی سیدی علی الخواص میں
حدیث پاک
الجنۃ تشتاق الی اربع علی و عمار و سلمان و بلال
جنت علی و عمار و سلمان و بلال کی مشتاق ہے
اس حدیث کے بارے پوچھتے ہیں
کیا وجہ ہے کہ ان چار نفوس قدسیہ کو خاص کیا گیا؟
جنت ان چار کی خاص طور مشتاق کیوں ہے ؟
حضرت علی الخواص کہ اکابر اولیاءِ امت میں سے ہیں اسکی حکیمانہ و صوفیانہ و عارفانہ وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں
یہ چار جنت کی نعمتوں کے ارکان ہیں
علی سے بلندی ہے
عمار سے عمارت ہے
سلمان سے سلامتی ہے
بلال سے تازگی و ٹھنڈک ہے
مزید فرمایا کہ جس طرح جنتی جنت سے لطف اٹھائیں گے جنت خود جنتیوں سے لطف اٹھائے گی
اور یہ نہایت لطیف بات ہے کہ جنت ان نفوسِ قدسیہ سے خاص لطف اٹھائے گی
اس سے اشارہ ملتا ہے جنت غرباء و غم سہنے والوں کے لیئے اہتمام کرتی ہے
یہ مولا علی ہیں
جوانی میں اپنے محبوب صلی الله علیہ وسلم کی جدائی پھر چھ ماہ بعد اپنی بے مثال بیوی کی جدائی پھر دو سال بعد اپنے بہترین دوست خلیفہ بلا فصل کی جدائی پھر کچھ سال بعد دوسرے دوست عمر فاروق کی جدائی پھر تیسرے دوست کو ظلماً شہید کر دیا گیا
ایسے پہاڑ جیسے غموں کو سہنا حیدر کرار کا ہی حوصلہ تھا
یہ عمار بن یاسر ہیں
اولین مسلمانوں میں سے ہیں ان کے والدین نے جو اسلام قبول کرنے کے بعد مصائب جھیلے شاید کسی نے سہے ہوں, ان کی والدہ سیدہ سمیہ اسلام کی پہلی شہیدہ ہیں , عمار خود حق کی دلیل ہیں ان کو بشارت تھی باغی گروہ شہید کرے گا
یعنی اسلام کا پہلا شہید ان کے گھر سے اور آخر میں یہ خود حق کا معیار بنے
یہ سلمان فارسی ہیں
ایک روایت کے مطابق 490 سال عمر پائی اور ملکوں کو اگر کیا تاکہ دینِ حق تلاش کر سکیں اور نبی آخر الزماں پر ایمان لا سکیں صدیوں مصیبتیں جھیلنے کے بعد آخرکار درِ حضور پر حاضر ہوئے اور ایمان لائے حتی کہ ان کے بارے فرمایا سلمان منا اھل بیت یعنی سلمان ہم اہلِ بیت میں سے ہیں
یہ بلال ہیں
انفرادی طور پر سب سے زیادہ اسلام کی خاطر مصیبتیں جھیلنے والے , حضور کے مؤذن خاص وہ جن کو عمر فاروق اعظم جیسی اعلیٰ و ارفع ہستی سیدنا ہمارے سردار کہتے تھے وہ بلال کہ قیامت تک جن کا نام عشق مستی کا نشان بن گیا
رضی الله عنھم
یہ بلند شانوں عظیم مرتبوں والے اصحابِ رسول ہیں تو جنت ان کی مشتاق کیوں نہ ہو ؟
یہ چار نفوسِ قدسیہ جنت کی روح بھی ہیں اور جسم بھی ہیں
اسی وجہ سے ان کے بغیر کوئی جنتی جنت کا مزہ نہ لے سکے گا
یہ حضرات ہی جنت کے رنگ و نور و نعم میں بنیاد کی طرح ہیں جو ان سے محبت رکھے گا جنت اسی کو خود میں جگہ دے گی
جنت اسی وجہ سے انکی مشتاق ہے کہ یہ جنت کی روح و نکھار کا سبب ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
