جن کلمات سے حضور پاک غم دور کیا کرتے تھے

یادِ_حضور 13

حضور سیدِ عالم صلی الله علیہ وسلم دل غمگین ہونے پر اپنے رب کی بارگاہ میں توجہ کر کے غم کی دوا کرتے تھے
المواھب اللدنیہ میں امام قسطلانی نے حضور پاک صلی الله علیہ وسلم کے یہ جملے بطور دوا ذکر فرمائے ہیں
جب وہ ستھرا نکھرا اجلا طاہر و مطہر دل غمزدہ ہوتا تو یہ کلماتِ مقدسہ پڑھتے

لَا إلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَظـيمُ الْحَلِـيمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ العَـرْشِ العَظِيـمِ لَا إِلَـهَ إِلَّا اللَّهْ رَبُّ السَّمَـوّاتِ ورّبُّ الأَرْضِ ورَبُّ العَرْشِ الكَـريم

محدثین کی جماعت کا ایک قصہ ذکر کیا
ابن بطال فرماتے ہیں میں ابو نُعیم اصفہانی کے پاس تھا تو ابو نُعیم نے فرمایا
شیخ ابو بکر بن علی کو سلطانِ وقت نے قید میں ڈال دیا اسی دوران میں نے خواب میں حضور پاک صلی الله علیہ وسلم کو دیکھا
حضور کے دائیں طرف جبریل امین تھے جو مسلسل تسبیح سے ہونٹ ہلا رہے تھے
حضور پاک صلی الله علیہ وسلم نے مجھے فرمایا
ابو بکر بن علی کو کہو دعائے کرب جو بخاری میں ہے اس کے ساتھ دعاء کرے
الله رب العالمین اسے آزادی دے گا
ابو نُعیم فرماتے ہیں میں نے صبح جا کر یہ خبر ابو بکر بن علی کو دی انہوں نے ان مبارک کلمات سے دعاء کی تو کچھ ہی دیر میں رہا ہو گئے

{المواھب اللدنیہ ج 9 ص 414 }

غمِ روزگار میں گرفتار ہوں یا غمِ دنیا میں مبتلاء قرضدار ہوں یا کسی مصیبت کے شکار مذکورہ کلماتِ مقدسہ کو کثرت سے دہرایا کریں اور دعاء کرتے رہا کریں

یہ کلماتِ پاک ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی پریشانی ختم کر دیا کرتے تھے
ایسی پریشانیاں جو پہاڑ کی طرح بلند اور سخت تھیں
ہماری تمہاری پریشانیوں کی کیا مجال ہے
ان کلماتِ پاک کو پڑھتے وقت الله رب العالمین کی وحدانیت و قدرت ` عظمت و قوت کو یاد رکھیں
اور حضور پاک کے غموں کو ذہن میں لائیں
ان شاءاللہ جلد ہر مصیبت ہلکی لگے گی اور جلد ہی ختم ہو جائے گی

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top