اسلامی_سائنس 2
••• اگر ھم یورپ کی ایجادات واپس کر دیں اور یورپ ہماری ایجادات واپس کر دے تو کیا ہوگا •••
ابو القاسم خلف بن عباس الزھراوی بلاشبہ دنیائے طب کے سب سے بڑے استاد ہیں
فادر آف ماڈرن میڈیکل ہیں
ان کی ولادت 422 ھجری میں قرطبہ کے ایک قصبے الزھراء میں ہوئی
اسی نسبت سے وہ الزھراوی نام سے مشہور ہیں
یعنی آج سے ایک ہزار پہلے کے مسلمان سائنسدان ہیں
یورپ ہمشیہ کی طرح دھوکہ دینے کے لیئے ان کی کتابوں سے چوری کرتا رہا ہے
اور ستم بالائے ستم تو یہ ہے کہ ان کا نام تک یورپ نے اپنی کتابوں میں الزھراوی کی جگہ Abulcasis لکھا ہوا ہے
تاکہ ریسرچر کو معلوم ہی نہ ہوسکے کہ یہ مسلمان سائنسدان تھے
ابو القاسم الزہراوی کی سب سے مشہور کتاب التصریف لمن عجز عن التالیف ھے
جو آج بھی جدید میڈیکل کے لیئے اھم ترین کتاب تصور کی جاتی ھے
اس کتاب میں کل تیس مقالے ہیں اور ساتھ میں تصاویر کے ذریعہ سمجھایا گیا ہے
یعنی ایک ہزار سال پہلے
کہ کس آپریشن میں کونسے اوزار استعمال ہوں گے؟
(1) الزھراوی پہلے طبیب ہیں جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے مریضوں کا آپریشن شروع کیا ان سے پہلے طبیب کٹ لگانا اور داغنا اپنے خادموں سے کرواتے تھے
(2) الزھراوی پہلے سائنسدان ہیں جنہوں نے اپنی کتاب میں ڈھانچہ بنا کر جسمِ انسانی کی وضاحت کی ہے
(3) الزھراوی پہلے شخص ہیں جنہوں نے اپنی کتاب میں آپریشن کے آلات کی تصاویر بنائی ہیں
(4) الزھراوی پہلے شخص ہیں جنہوں نے غذا کی نالی سے پھنسی اشیاء کو دھاگے سے نکالنے کی تکنیک استعمال کی ہے
(5) الزھراوی پہلے سائنسدان ہیں جنہوں نے رگوں کو آپس میں جوڑنے کا طریقہ بیان کیا کہ جب رگ کٹ جائے تو اس سے خون بہنا کیسے روکا جائے
مگر ظلماً خیانتاً یہ عظیم کام یورپ نے فرانسیسی امبروز بیری کے نام کر رکھا ہے
(6) الزھراوی نے سب سے پہلے زخموں کو صاف کرنے والا محلول تیار کیا اسی طرز پر آج تک زخموں کی صفائی والا ٹینچر استعال کیا جاتا ہے
(7) الزھراوی پہلے سائنسدان ہیں جنہوں نے انسانی منہ کے اندر داڑھ کی جگہ گائے کا دانت لگانے کا طریقہ بیان کیا
(8) الزھراوی دنیا کے پہلے سائنسدان ہیں جنہوں نے شریانوں کو جوڑنے کے لیئے ریشم کا دھاگہ استعمال کیا
(9) الزھراوی پہلے سائنسدان ہیں جنہوں نے بکری کی آنت کا دھاگہ بنا کر آپریشن میں استعمال کیا جو آج کل آپریشن میں استعمال ہوتا ہے
(10) الزھراوی پہلے انسان ہیں جنہوں نے ناک اور گلے کے غدود کی وضاحت کی اور اس کا علاج دریافت کیا
(11) الزھراوی پہلے سائنسدان ہیں جنہوں نے ایسے بچوں کا علاج دریافت کیا جو بغیر پیشاب کی جگہ کے پیدا ہوئے
(12) الزھراوی پہلے انسان ہیں جنہوں نے پیشاب کی نالی سے پتھری نکالنے کا علاج دریافت کیا
(13) الزھراوی پلاسٹک سرجری ایجاد کرنے والے پہلے سائنسدان شمار ہوتے ہیں
(14) الزھراوی ایکٹوپک حمل کی تفصیلات بیان کرنے والے پہلے سائنسدان ہیں
(15) الزھراوی پہلے انسان ہیں جنہوں نے ھیموفیلا کی تشخیص کی ہے
الزھراوی بلاشبہ ایسی ہستی ہیں کہ اگر انکی تعلیمات ان کی ایجادات کو اس ترقی یافتہ دنیا سے نکال دیا جائے تو یورپ و امریکہ بھی پتھر کے دور کی میڈیکلی دنیا میں پہنچ جائے گا
یہی حال باقی صنعت و کاریگری کا ہے
کہ اگر مسلمانوں کی ان ایجادات کو نکال دیا دیا جائے تو جدید دنیا اندھیرے میں ڈوب جائے گی
آج لوگ کہتے نظر آتے ہیں کہ بس مسلمان تاریخ کو یاد رکھتے ہیں جبکہ یورپ بہت آگے پہنچ گیا ہے
میں کہتا ہوں مسلمان تو اب ایسے ہیں کہ تاریخ بھی یاد نہیں رکھ پا رہے!
جو قوم اپنے اسلاف کی ایجادات کو ان کے نام سے باقی نہیں رکھ پائی وہ نئی ایجادات کیا خاک کرے گی؟
ہم اگر یورپ کی ایجادات واپس کر دیں تو پھر بھی بہترین زندگی گزار لیں گے
اور اگر یورپ ہماری ایجادات واپس کر دے تو اسی دور میں پہنچ جائے گا جہاں نہانا جرم تھا اور سر درد کا علاج سر میں جوتے مار کر کیا جاتا تھا
زیر نظر کچھ تصاویر الزھراوی کی کتاب التصریف سے لی گئی کچھ تصاویر ہیں
مذکورہ تمام معلومات امام الزھراوی کی کتاب میں مسطور ہے
اور ہر زبان کی ویب سائٹس پر مشہور ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

