جب امام غزالی نے کوڑے لگوائے

تصوف_وصوفیاء 28

امت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کس عالم پر فخر فرماتے ہیں

امام یافعی نے مراة الجنان میں لکھا کہ حافظ ابو الحسن بن حرزام نے جب امام غزالی کی کتاب احیاء العلوم دیکھی
تو سخت ناراض ہوئے کہا یہ بدعات سے بھری پڑی ہے

ابن حرزام بڑے عالم تھے
انکی بات سنی جاتی تھی
انہوں نے سلطان کو کہا کہ یہ کتاب فتنہ ہے

سلطان نے شہروں اور دیہاتوں میں اعلان کروا دیا کہ اللہ کی اس پر لعنت ہو جس کے پاس احیاء العلوم ہو اور وہ یہاں جمع نہ کروائے تاکہ ھم اس کو جلائیں

جس جس کے پاس نسخہ تھا وہ لے آیا علماء و فقہاء نے فیصلہ کیا کہ ان سب نسخوں کو جمعہ کے دن آگ لگا دی جائے

جمعرات کو ابن حرزام سوئے تو خواب میں دیکھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہیں
اور ساتھ شیخین بھی ہیں
سامنے غزالی حاضر ہیں اور بارگاہِ بیکس پناہ میں گھٹنوں کے بل گر کر ابن حرزام کی شکایت کر رہے ہیں کہ یہ ابو الحسن مجھے بدعتی کہتے ہیں اور میری کتاب کو آپ کی سنت کے مخالف کہتے ہیں
اگر کتاب آپ کی سنت کے خلاف ہے تو مین توبہ کرتا ہوں اگر موافق ہے تو حضور میرا حق دلائیں

حضور سید عالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اول تا آخر ورقہ ورقہ کتاب پڑھی فرمایا واللہ یہ تو بہترین ہے
پھر وہ کتاب صدیق اکبر کو دے دی انہوں نے بھی پڑھ کر وہی کہا پھر عمر فاروق کو دی گئی انہوں نے بھی کہا بہترین ہے

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ابو الحسن بن حزام کے کپڑے اتار کر کوڑے مارے جائیں کیونکہ انہوں نے تہمت لگائی ہے

پانچ ہی کوڑے لگے تھے کہ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے سفارش کی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابو الحسن نے اجتہاد کی بناء پر ایسا کہا ہوگا رحمت کیجئے

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفارش قبول کی تو غزالی نے معافی دے دی

ابن حزام صبح کتاب جلانے والے تھے جب اٹھے تو اپنا خواب علماء و فقہاء کو بیان کیا یوں کتاب جلائے جانے سے محفوظ رہی

ابو الحسن ابن حزام کو ان کوڑوں کا درد محسوس ہوتا تھا

پھر ابوالحسن نے دوبارہ احیاء العلوم کو پڑھا تو لطف و سرور محسوس کیا

پھر دوبارہ خواب میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا مبارک ہاتھ ان کے جسم پر پھیرا تو وہ درد ٹھیک ہوگیا

احیاء العلوم کو قبول تام حاصل ہے

علماء نے فرمایا کہ اگر تمام اسلامی کتب زمیں سے ختم جائیں تو صرف احیاء العلوم سب کو کافی ہوگی
ہمارے شیخ طریقت اسی لیئے احیاء العلوم پڑھنے اس پر عمل کی ترغیب کثرت سے دیتے ہیں

امام غزالی ایسے بے مثال عالم ہیں کہ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم انبیاء کرام علیہم السلام کے سامنے غزالی پر فخر فرماتے ہیں

غزالی جیسا عالم نہ اُمَم سابقہ میں گزرا نہ اس امت میں رہا ھے

اللہ تعالیٰ ہمیں امام غزالی کا فیض دے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے مشرف فرمائے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top