جانی دشمن سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں

اسلامی_طرزِتربیت 97

“Van Kluivert” ایک ڈچ شہری ہے

جو کھیتی باڑی کرتا تھا
اس نے “نیدرلینڈز” کا قصبہ چھوڑ کر بہتر زندگی کی تلاش میں جنوبی افریقہ ہجرت کرنے کا فیصلہ کیا
اس نے سوچا کہ جنوبی افریقہ میں زرعی زمین لیکر بڑے پیمانے پر کاشت کاری کرے گا
لیکن اسے لاعلمی اور تجربے کی کمی کی وجہ سے دھوکہ دے دیا گیا کہ اسے ایک شخص نے بچھوؤں اور سانپوں سے بھری ایک بنجر زمین بیچ دی جو زراعت کے لیے موزوں نہیں تھی

وہ بہت پریشان ہوا کہ سارا سرمایہ یہاں لگا دیا اور یہ زمین کاشت کے قابل بھی نہیں ہے
اس نے کچھ وقت غور و فکر کیا اور پھر ایک شاندار نتیجے پر پہنچ گیا
اور وہ یہ تھا کہ زہریلے سانپوں اور بچھووں سے زہر لیکر ایک قسم کی ویکسینیشن کے کام پر عمل کرنا
اور پھر اسکی محنت رنگ لائی
اب وان کلویورٹ فارم پوری دنیا میں تریاق اور سیرم کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے

••• یہ کہانی کامیابی کی ان بہترین کہانیوں میں سے ایک بن گئی ہے جسے کتابوں میں بتایا اور پڑھا جا سکتا ہے •••

اگر آپ ہمت نہیں ہارتے عقل سے کام لیتے ہیں , تحمل سے زندگی کی جنگ لڑتے ہیں تو اپنے سب سے خطرناک دشمن سانپ سے بھی نفع لے سکتے , فائدہ اٹھا سکتے ہیں
آپ عقل کا استعمال کر کے اپنے دشمن سے بھی بہت سے فائدے اٹھا سکتے ہیں
بس اپنے غصے کو جذبات کو عقل پر غالب نہ آنے دیں
کوئی کام ہو یا بات اسے مختلف پہلوؤں سے سوچیں اور پھر وہ پہلو اختیار کریں جس میں آپ کو نفع ہو مگر دوسرے کو نقصان نہ ہو
زندگی گزارنی ہے تو اپنے ذہن کی مکمل صلاحیتوں کو استعمال کریں پھر بھر پور جان لگا دیں آپ ایک دو بار ناکام ہوں گے بار بار کامیابی خود شرمندہ ہو کر قدم چومنے آئے گی
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top