جانوروں کی خوشی اور انسان کی تمنا

اسلامی_طرزِتربیت 168

روایت ہے
قیامت کے دن جانور جب انسانوں کے ایک گروہ کو جنت دوسرے کو جہنم جاتے دیکھیں گے تو انسانوں کو مخاطب کر کے کہیں گے

الحمد لله يا بني آدم الذي لم يجعلنا اليوم مثلكم فلا جنة نرجو ولا عقاب نخاف
اے انسانو اللہ کا شکر ہے جس نے آج کے دن ہمیں تمہارے جیسا نہیں بنایا نہ ہم جنت کی امید رکھتے ہیں نہ جہنم کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں
❗البدایہ والنہایہ ❗
دوسری روایت میں
قیامت کے دن جانور سجدہ کریں گے
فرشتے کہیں گے آج سجدے کا دن نہیں ہے آج تو ثواب و عقاب کا دن ہے تو جانور کہیں گے ہم تو سجدہَ شکر ادا کر رہے ہیں کہ اللہ رب العزت نے ہمیں انسانوں میں سے نہیں بنایا
ایک روایت میں ہے
فرشتے جانوروں سے کہیں گے
إن الله لم يحشركم لثواب ولا لعقاب وإنما حشركم تشهدون فضائح بني آدم
اللہ رب العزت نے تمہیں ثواب و عذاب کے لیئے نہیں اٹھایا بلکہ اس لیئے تمہیں اٹھایا تاکہ تم انسانوں کی ذلت و رسوائی دیکھ سکو
آج کتے کو رسی سے باندھ کر پرندے کے پر کاٹ کر بیل کو نکیل ڈال کر قابو کرنے والا انسان کل ذلت و رسوائی اُٹھائے گا تو جانور شکر ادا کریں گے کہ ہم دنیا میں انسان نہ تھے
بلکہ سنیں کہ حضرتِ انسان کل قیامت میں جانور پر کیسے رشک کرے گا
سورہ نبأ میں کفار کی حالت بیان ہوئی
تفسیر قرطبی میں ہے جب قیامت کے دن جانوروں کا آپسی حساب ہو جائے گا حتی کہ بے سینگ والی بکری کو سینگ والی نے دنیا میں مارا ہوگا تو قیامت کے دن اس کے سینگ اتار کر بے سینگ والی کو دیئے جائیں گے وہ بدلہ لے گی تو اس کے سب جانوروں کو حکم ہوگا مٹی بن جاؤ سب مٹی بن جائیں گے
جانوروں کا یہ حال دیکھ کر مٹی ہوگئے اب ان کو جہنم کا عذاب نہیں ہوگا
تو کفار کہیں گے جسے قرآن کریم نے ذکر کیا
يا ليتني كنت ترابا
کاش کہ میں مٹی ہو جاتا
مگر اس وقت اس کی نہیں سنی جائے گی
امام قرطبی نے نقل کیا کہ
جب جانور مٹی ہو جائیں گے تو ان کی مٹی گناہ گار انسانوں کے منہ پر مل دی جائے گی
قرآن کریم میں اس آیت کا یہی معنی ہے
ووجوه يومئذ عليها غبرة
اور اس دن بہت سے چہرے مٹی سے آلودہ ہوں گے
ان کے چہروں پر وہ مٹی مَل دی جائے گی جو جانور مٹی ہو چکے ہوں گے
انسان کس بناء پر غفلت کرتا ہے
یہاں ظلم و ستم عیش و مستی میں ہوگا تو کل چہرہ خاک آلود ہوگا کل اِسی انسان کے انسان ہونے پر جانور شکر ادا کریں گے کہ ہم جانور ہیں
کل اسی انسان کی ذلت و رسوائی دیکھ کر جانور سجدہ شکر بجا لائیں گے
آج سہی معنی میں انسان بن جائیں ورنہ قیامت کے دن جانوروں کی ملامت اور خود کے مٹی ہونے کی تمنا کیا کریں گے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top