ثواب کے راز

ذاتی_مطالعہ 76

ابن رجب حنبلی نے فرمایا
ہر وہ شے جو نفس کو اذیت دے اور نفس پر بھاری ہو وہ گناہوں کا کفارہ ہوتی ہے اگرچہ انسان کا اس میں عمل دخل نہ ہو
اور نہ انسان اس کا سبب بنا ہو مثلا مرض وغیرہ
مسلمان کے لیئے رحمتِ الٰہی کے دروازے کس طرح کھلے ہیں ذرا غور تو کریں
پیاس لگی تو ثواب ملا
بھوک لگی تو ثواب ملا
چیونٹی کاٹی تو ثواب ملا
جسم میں درد ہوا تو ثواب ملا
جسم تھک گیا تو ثواب ملا
الغرض کسی بھی طرح کی اذیت و تکلیف ہو ثواب مل جاتا ہے
اب بندہ صبر کر کے اس ثواب کو باقی رکھے یا بے صبری سے اسے ضائع کر دے بندے پر منحصر ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top