تمام عیوب پر بھاری ایک عادت

اسلامی_طرزِتربیت 123

المعمرون والوصایا ابو حاتم سجستانی کا مختصر مگر شاندار رسالہ ہے
جس میں انہوں نے لمبی عمر پانے والوں کی عمریں اور وصیتیں لکھی ہیں
قس بن ساعدہ اور اکثم بن صفی ایک جگہ جمع ہوئے تو ایک نے دوسرے سے پوچھا کہ
° تم نے اپنی تمام عمر بندوں میں کتنے عیب شمار کیئے ہیں °
یعنی انسانوں میں کتنے عیب ہوتے ہیں؟
دوسرے نے کہا انسانوں میں موجود عیب تو گنتی سے باہر ہیں
مگر میں زندگی بھر آٹھ ہزار عیوب شمار کیئے ہیں
اور میں نے ایک ایسی عادت دیکھی ہے کہ اگر بندہ وہ وہ اختیار کر لے تو تمام عیوب کو چھپا سکتا ہے
دوسرے نے پوچھا وہ کون سی عادت ہے؟
پہلے نے کہا زبان کی حفاظت کرنا
یہ حقیقت ہے کہ جب تک زبان قابو میں رہتی ہے نفس قابو میں رہتا ہے
عالم کا ہتھیار علم جبکہ جاہل کا ہتھیار زبان ہوتی ہے اور جاہل اپنے ہتھیار سے عالم کو رسوا کر سکتا ہے
اسی لیئے عالم کو زبان کی حفاظت کے طور پر جہلاء کو سلاما کہنے کا حکم ہے
علماء کی عقلیں و قلمیں جبکہ جہلاء کی زبانیں چلتی ہیں اگر کوئی آپکی زبان سے خائف ہے تو یقین کریں آپ جاہل ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top