بیچارے مرد

المزاح_و_الظرافت 87

ایک شخص کی تین بیویاں تھیں
وہ سب کے ساتھ عدل و انصاف کرتا تھا
ایک بار حج پہ جانے لگا تو سوچا تینوں کے ساتھ بیٹھ کر کچھ باتیں کر لیں
وہ خود سب سے چھوٹی سے زیادہ محبت کرتا تھا
کہنے لگا
تم میں سے ہر ایک اپنی زیادہ پسندیدہ آیت سناؤ
پہلی بیوی نے آیت کریمہ پڑھی
*وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ أُولَٰئِكَ الْمُقَرَّبُونَ
اور پہل کرنے والے اول ہیں وہی مقرب ہیں
دوسری بیوی نے آیت کریمہ پڑھی
حٰفِظُوْا عَلَى الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوةِ الْوُسْطٰىۗ
نمازوں کی پابندی کرو خاص طور پر درمیان والی کی پابندی کرو

تیسری نے آیت کریمہ پڑھی
وَ لَلْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰى
تمہارے لیئے ہر آخری گھڑی پہلی سے بہتر ہے
شوہر خوشی سے کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا
دنیا فانی ہے اور سب سے اہم آخری ہے
دنیا کا کیا جاتا ہے اگر ہمارے گھر بھی ایسا علمی و تحقیقی ماحول ہوتا

مرد علمی ہو یا غیر علمی , دینی ہو یا دنیاوی ایسا علمی ماحول بہر صورت چاہتا ہے
یہ الگ بات ہے زبان سے منکر ہو جائے بلکہ یوں کہ سکتے ہیں تقریباً ہر مرد اس معاملے میں منافق ہے کہ دل کی شدید خواہش سے بھی ہنس کر انکار کر دیتا ہے
بیویوں سے ڈرنے والے بھی یہ آگ دبا کے رکھتے ہیں
بیچارے مرد
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top