بو دلامہ اور ام دلامہ

المزاح_و_الظرافت 20

°°° میاں بیوی کی مٹی °°°

ابو دلامہ عباسی خلیفہ مھدی کے پاس گیا اور کہنے لگا
امیر المومنین ام دلامہ [یعنی میری بیگم] کا انتقال ہوگیا ہے
اب کوئی میرے ساتھ رہنے والا نہیں بچا
خلیفہ نے انا للہ کہا پھر خزانچی کو کہا اسے ایک ہزار درھم دے دو تاکہ یہ کوئی لونڈی خرید لے جو اس کے ساتھ رہے
خلیفہ غمگین دل لے کر محل کے اندر گیا تو اس کی بیوی خیزران نے غمگینی کا سبب پوچھا تو کہنے لگا ام دلامہ فوت ہوگئی ہے
خیزران حیران ہو کر کہنے لگی
اور ابھی ام دلامہ میرے پاس ائی تھی وہ ابو دلامہ کی موت کی کہانی سنا کر مجھ سے ایک ہزار درھم لے گئی ہے
خلیفہ کہنے لگا
الله برباد کرے ابو دلامہ اور ام دلامہ کو ہمیں دھوکہ دے گئے ہیں
❗وفیات الاعیان لابن الخلکان ❗

بہت بار کا تجربہ ہے میاں بیوی ایک ہی طینت کے ہوتے ہیں
ایسے لگتا ہے ان کی مٹی ایک ہی جگہ سے اٹھائی گئی ہے
کئی بار کا مشاہدہ ہے کہ میاں بیوی دونوں فراڈی ہوتے ہیں یا کام چور یا بہت کھانے والے یا دیگر عادات میں مشترک ہوتے ہیں
اور مزے کی بات ہے جن کی آپس کی کیمسٹری میچ ہو جائے تو پھر یہ معاشرے کو انگلیوں پر نچاتے ہیں جیسے ابو دلامہ اور ام دلامہ نے کیا تھا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top