اسلامی_سائنس 3
°°° آپ غلاموں کے غلام ہیں یا قابل فخر اجداد کے بیٹے °°°
کیا آپ دنیا کی یہ حیران کن بات جانتے ہیں؟
سب سے پہلے الیکٹرک چارج پیدا کرنے والے پہلے امام ماہر طبیعیات شرف الدین ابو العباس احمد بن یوسف التیفاشی الجزائری ہیں
(جن کا انتقال 651 ھجری میں ہوا)
یعنی بجلی کے اصل موجد مسلمان عالِمِ دین ہیں اور ان کی ایجادات کو چرا کر یورپ نے اپنے نام کر لیا ہوا ہے
اور
وہی شیشہ کٹر کے موجد ہیں جسے ( المساۃ ) کہا جاتا ہے
(من اختراعات المسلمین للشبراوی)
اور آپ کو سب سے حیران کرنے والی بات یہ ہوگی ہے
کہ
°°° وہ باقاعدہ محدث تھے فقیہ تھے مفسر تھے ادیب تھے قاضی تھے یعنی کہ پورے کے پورے مولوی تھے °°°
اور ساتھ میں بہت بڑے سائندان بھی تھے
وہ Geology کے ماہر ترین فرد تھے
اور Mineralogy کے مستند ترین امام تھے
یوں کہ آج بھی ان کی کتابوں سے جدید سائنس رہنمائی لیتی ہے
علم جغرافیہ اور موسمیات کے قابل ترین استاذ تھے
طب کے ایسے ماہر تھے کہ ارسطو و سقراط سے اختلاف کرتے تھے
دنیا میں معدنیات پر مشتمل سب سے پہلی کتاب لکھنے والے بھی امام تیفاشی ہیں
وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے معدنیات میں کچھ اہم مظاہر کی نشاندہی کی
جیسے کہ “کلیویج” اور “ٹوئننگ” جہاں ایک کرسٹل دو یا زیادہ جڑواں بچوں سے بنا ہوتا ہے
ان کی مشہور کتاب ازھار الافکار فی جواہر الاحجار ہے
جس کا ترجمہ اٹالین،فرانسیسی اور بے شمار زبانوں میں ہوا اور آج تک کی سب سے بہترین کتاب برقرار ہے
اس کتاب کے بعض حصے یورپین نے چوری کر کے اپنے نام سے شائع کر رکھے ہیں
امام تیفاشی نے ایک کتاب سرور النفس لکھی ہے
° اس کتاب کے علمی خزانے چوری کر کے 2021 میں دو امریکن نے نوبل انعام بھی جیتا ہے °
جس کی طرف کچھ اشارہ ہم نے ایک الگ تحریر میں کیا ہے
اتنے علوم کے ماہر و موجد مسلمان تھے
اور مولوی تھے
مگر آپ کو دل کے مریض لوگ یہ بتاتے نظر نہیں آئیں گے
بلکہ یہ کہتے نظر آئیں گے مولیوں نے کیا؟
ان کو بتایا جائے مولوی نے بجلی دی ہے
یورپ کے چوروں نے اسی فامولا کو اسی علم کو اسی سائنس کو رہنماء بنا کر سب ایجاد کیا ہے
مولوی ہر دور میں آگے تھے ہم نے مار کھائی تو ظالم و عیاش حکمرانوں کی وجہ سے کھائی ہے
آج بھی یہ ظالم نہ ہوں تو مولوی آپ کو حیران کر دیں گے
کیسی محرومی ہے کہ ڈارون جیسے احمقانہ نظریات پڑھانے پر مکمل زور ہے
مگر حقیقی موجدین اور اصلی نظریات کے ماہرین کی تاریخ پڑھانے کی زحمت نہیں کی جاتی ہے
کالجز و یونیورسٹیز کے نوجوانوں کو اسلامی سائنس کے کارنامے کیوں نہیں بتائے جاتے؟
جو اپنے باپ سے متاثر نہیں ہوتا وہ کسی بھی غلام کا غلام بن سکتا ہے
مسلمان سائنسدان ہمارے اجداد ہیں اور یورپ ایجادات اور علوم و فنون میں ان کا غلام ہے
لہذا جو نوجوان مسلمانوں کے سائنسی کارناموں سے غافل ہے وہ ہمارے غلاموں کا غلام ہے
اب آپ سوچیں آپ غلام ہیں یا قابل فخر اجداد کے بیٹے ہیں؟؟؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم
