ایک بار مکمل ضرور پڑھیں

طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 23

••• اتنے موضوعات میں کوئی ایک چن لیں ••

سوشل میڈیا استعمال کرنے کی کیا نیت ہو؟
ایک وقت تھا میری نیت اعلاءِ کلمہِ حق ہوا کرتی تھی
پھر احساس ہوا کہ
یہاں عقائد کی بات کرنا
اور ان سے سر کھپانا
جن کو اصولیات و عقائد کی تعریف نہیں معلوم
ضرورتِ دینی و ضرورت مذہبی کا ادراک نہیں’ لازم مذہب و لزوم مذہب کا شعور نہیں
امہات کتب کو پڑھنا تو دور اِن کے نام معلوم نہیں
فقہ و اصول فقہ و اصول حدیث کی اصطلاحات , تفسیر کے اصول معلوم نہیں
جن کا مطالعہ نہ ہونے کے برابر ہے ان متحققین و مفتیان مجانین کے ساتھ بحث کرنا وقت کا ضیاع ہے و بس
کیونکہ لوگ صرف ایک دو تحریر سے کسی کے بارے نطریہ جما لیتے ہیں جبکہ تحریر سے آپ نے جو اخذ کیا ضروری نہیں کہ لکھنے والے کا وہی مؤقف ہو

پھر میں نے نیت بنائی کہ اصلاحی تحریر لکھا کروں اور تاریخ اسلام کے ان گوشوں کو اجاگر کروں جو بالیقین نوجوان کو معلوم نہیں ہیں

کوئی تعمیری کام کیا جائے تخریبی اور اختلافی تحریر سے حتی المقدور بچا جائے مگر عقیدے پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے
میری ہر تحریر ہر تصویر ہر پوسٹ با مقصد ہوتی ہے کوئی نہ کوئی وجہ خاص ضرور ہوتی ہے ورنہ میں پوسٹ نہیں کرتا

مگر میں نے دیکھا اچھے خاصے علم سے مشہور اصلاحی کاموں سے بھر پور اور سنجیدہ طبیعت مشہور حضرات بھی فضولیات بلکہ مضرات میں پڑے ہوئے ہیں

پچھلے دو ہفتوں کی دو مثالیں میرے سامنے ہیں
پی ایس ایل ہوا تو اپنے نام کے ساتھ علامہ مولانا مفتی وغیرہ لکھنے والوں نے خوب حصہ لیا طلبہ کا تو پوچھیں ہی نا
بلاول زرداری نے ٹانگیں کانپ رہی ہیں جملہ غلط ہوا تو ہر چھوٹے بڑے نے یوں حصہ لیا گویا کہ دین کا اہم رکن ہوگیا ہو
اس مذاق کی جگہ تعمیری کام کر لیا جاتا تو کیا جاتا؟

مذہبی طبقے سے ایسی فضولیات صادر ہونا عقل میں نہیں آتا

آپ تحریر کو بامقصد بنا سکتے ہیں آپ سوشل میڈیا سے درست کام لے سکتے ہیں

دنیاوی زبان میں ہر فن مولا چلتا پھرتا پرزہ اور دینی اصطلاح میں مجتہد یا فقیہ کہا جاتا ہے
ایسا بندہ کروڑوں میں ایک ہوتا ہے
لہذا آپ ہر فن مولا یا مجتہد بننے کی کوشش نہ کریں
سوشل میڈیا پر بے ڈھنگا سا رش لگا ہوا
وقت گزاری کے لیئے فیس بک کا استعمال درست نہیں ہے آپ ایک مقصد کے تحت سوشل میڈیا استعمال کریں
اولاً
اپنی فرینڈ لسٹ میں سنجیدہ, علمی اور شر انگیز سوچ سے پاک افراد ایڈ کریں
وٹس ایپ پر ایسے گروپ جوائن کریں جو تعمیری ہوں
ثانیاً
مشاجراتِ صحابہ پر کلام حرام ہے جو بندہ ایسا کرتا ہے اس سے یوں دور بھاگیں جیسے شیطان سے بھاگتے ہیں
ثالثاً
آج سے ذہن بنا مسلکی ابحاث یا مناظرے کرنے والے یا اختلافی تحریر و تقریر کرنے والے کو ان فالو کرنا ہے
پھر کوئی بھی عزیز ہے اسے ان فالو کر دیں

اگر آپ لکھنے والے ہیں تو یہاں آپ اس موضوع پر پوسٹ کریں جس میں آپ ماہر ہیں
یا ایک موضوع چن لیں اسی پر پوسٹ کریں آپ ماہر ہو جائیں گے
1/ رد الحاد
2/ دفاعِ اسلام
3/ دفاع عقائد اھل سنت
4/ فقہی جزئیات
5/ تفسیری نکات
6/ حدیثی فوائد
7/ اسلامی تاریخی واقعات
8/ تصوف و صوفیاء کے فرامین
/9 اقوالِ علماء
10/ صرفی و نحوی ابحاث
11/ منطق و بلاغت کے فوائد
12/ شانِ رسالت و عشق رسول
13/ شانِ صحابہ و اھل بیت
14/ شانِ اولیاء
15/ ذکر الہیٰ
16/ توحید
اتنے موضوعات میں سے صرف ایک چن لیں اور ہمیشہ اسی پر پوسٹ کریں کہ آپ کی پہچان وہی بن جائے
خبردار خبردار خبردار اختلافی موضوعات سے کلیتاً گریز کریں
اس سے آپ دین کی خدمت نہیں نقصان کر رہے ہیں
ہر بندہ رد کرنے بیٹھا ہوا ہے اصلاح کون کرے؟
مسلمانوں میں عمل و نیکی کا جذبہ کون پیدا کرے؟
آپ ہمیشہ ایک موضوع پر لکھیں
17/ موت کا بیان
18/ قبر کی ہولناکیاں
19/ جنت کے انعام
20/ جہنم کے عذابات
21/ فرشتوں کی صفات و ان کی ذمہ داریاں
22/ جنات کی حقیقت و اوصاف
یقین کریں مثبت کام اتنے پڑے ہیں کہ زندگی گزر جائے

مگر معاشرہ منفی کی طرف دوڑ کر جاتا ہے
میں پھر عرض کرتا ہوں
ایک موضوع چن لیں جو آپ کی پہچان بن جائے
اسی میں نکھار لائیں اسی کو دین کی خدمت سمجھ کر کریں
یہ 22 موضوع ہیں 44 بھی ہو سکتے ہیں
اگر ایسے مثبت موضوعات کی پوسٹس اور تحاریر ہوں تو کافی فائدہ ہوگا

(1)روز ایک آیت کی تفسیر (2) ایک حدیث پاک کی شرح (3) صحابہ و تابعین کے اقوال (4) صوفیاء کے فرامین (5) تاریخ کا ایک واقعہ (6) اسلامی عروج کا قصہ (7) کتاب الفتن سے ایک روایت (8) کسی قسم کا وظیفہ (9) علماء و و طلباء کا ایک واقعہ جو علم والوں کو تحریک دے (10) جنت و جہنم کے بارے ایک حدیث (11) وعد و وعید کی آیت و حدیث (12) اولیاء کرام کا ایک واقعہ (13) اسلامی سائنس مسلمان سائنسدانوں کا ایک واقعہ (14) مستند کتاب سے ایک فقہی مسئلہ (15) رب العالمین کی کاریگری پر ایک پوسٹ (16) رد الحاد (17) قبر و حشر کی یاد دلاتی ایک تحریر
مذکورہ موضوعات میں سے کسی ایک موضوع پر روز ایک تحریر لکھ سکتے ہیں
اگر ہر مسلمان اس طرح کے موضوعات کو چنے اور پوسٹ کرتا جائے تو امت کا فائدہ ہی ہوگا نقصان نہیں
مذاق مسخری اور مسلمانوں کی ٹانگیں کھینچنا طنز کرنا یہ مسلمان کی شان نہیں ہے نہ اس سے آپ کے دین کو فائدہ ہوگا نہ آپ کی آخرت سنورے گی
وہ کام کریں جو آپ کے دین و آخرت کو فائدہ دیں

ان سب میں ایک رزیل و ذلیل و کمین طبقہ وہ بھی ہے
جو نہ بے مقصد کام کرتا نہ با مقصد بس ان کا کام ہوتا ہے کہ مختلف پوسٹ پر جا کر اپنا بد لہو دکھائیں اور ناپاک تربیت کا اظہار کریں
یہ غلاظت سے بھرے کیڑے تصلب فی الدین کے نام پر متعصب و متشدد ہوتے ہیں
لہذا ایسوں کو بھی پہچان کر رکھیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top