ایک آنکھ کے صدقے ہزاروں کی عزت

آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 1

بیان المعانی میں ہے
امام ابن جوزی سے پوچھا گیا کہ عربی میں ایک محاورہ ہے
لأجل عين تُكرم ألف عين
ایک آنکھ کی وجہ سے ہزار آنکھوں کی عزت کی جاتی ہے
اس محاورے کی مثال قرآن کریم میں کچھ ہے؟
فرمایا ہاں ہے نا
اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا
وَما كانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ
اور اللہ رب العزت ان کفار پر اس وقت تک عذاب نہیں فرمائے گا جب تک اے محبوب آپ ان میں موجود ہیں

یہی وجہ ہے سابقہ امتوں پر اسی وقت عذاب آگیا جب ان کے نبیوں نے شہر چھوڑا مگر اِس امت پر آج تک عذاب نہیں آیا
کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آج بھی تشریف فرما ہیں!
( نہ آگ کا عذاب آیا نہ بارش کا نہ طوفان کا عذاب آیا)
اعلی حضرت امام اھل سنت اسی مذکورہ آیت کی طرف اشارہ فرماتے ہیں
انتَ فیھم نے عدو کو بھی لیا دامن میں
عیشِ جاوید مبارک تجھے شیدائی دوست
کہ اس آیت نے دشمن سے دنیاوی عذاب روک لیا ہے تم تو ان کے غلام ہو تمہیں ہمیشہ رہنے والی مزے کی زندگی مبارک ہو
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں
جنت میں اگر والدین کی نیکیاں زیادہ ہونے اور اولاد کی کم ہونے کی وجہ سے والدین اعلی درجہ میں اور اولاد ادنی درجہ میں ہوں گے تو اللہ رب العزت والدین کے تکریم فرماتے ہوئے اولاد کو ان کے پاس اوپر بھیج دے گا
اسی طرح اگر اولاد کی نیکیاں زیادہ ہوں گی تو والدین کو اوپر بھیج دیا جائے گا
پنجابی زبان کا محاورہ ہے
کتیا تیرا نئی تیرے سائیاں دا منہ اے
یعنی کتے تیری کیا قدر ہم تو تیرے مالک کی وجہ سے تجھے ٹکڑے ڈالتے ہیں!
مقامِ غور و فکر ہے کہ جس مبارک ہستی کے صدقے کفار اور انکی اولاد آج تک عذاب سے بچی ہوئی ہے تو اس پاک ہستی کی اپنی اولاد کی تکریم کتنی ہو گی؟
آپ شہر بھر کی عزت کریں مگر جس کی وجہ سے شہر معزز ہے اسکی اولاد کی عزت نہ کریں تو یہ عزتیں آپ کے منہ پر ماری جائیں گی
عربی کا ایک اور محاورہ ہے
من اجل عین تکرم مدینۃ
ایک آنکھ کی وجہ سے پورے شہر کی عزت کی جاتی ہے

اور رحمتِ عالم حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں کے صدقے کروڑوں اربوں کو عزتیں ملیں رفعتیں نصیب ہوئیں
یا الہٰی رنگ لائیں جب میری بیباکیاں
ان کی نیچی نیچی نظروں کی حیاء کا ساتھ ہو
اور
صدقے اس انعام کے قربان اس اکرام کے
ہو رہی ہے دونوں عالم میں تمہاری واہ واہ

اور
قسمت میں لاکھ پیچ ہوں سو بل ہزار کج
یہ ساری گتھی اک تیری سیدھی نظر کی ہے

اگر حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک آنکھوں کے اشاروں کے کمالات اور ان مبارک آنکھوں سے دنیا و آخرت کی گتھیاں سلجھتا دیکھنا چاہتے ہیں تو ان صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد کی تکریم کریں
کیونکہ لاجل عین تکرم الف عین
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top