اسلامی_طرزِتربیت 14
آج ایوبی و غزنوی اور عثمان غازی کیوں نہیں پیدا ہوتے ؟
حقیقت یہ ہے کہ اِس وقت سینکڑوں ایوبی بُہتیرے غزنوی اور بے شمار عثمان غازی موجود ہیں
آپ پوچھیں گے کہاں ہیں ؟
تو اس کا جواب ہے وہ عوام میں ہیں” عام لوگ ہیں مگر موجود ضرور ہیں
یہ امت بانجھ نہیں ہے
غزنوی و ایوبی حکومت میں نہیں ہیں
امت کا فائدہ تب ہوگا جب یہ لوگ حکومت میں ہوں گے جب یہ لوگ صاحبِ اقتدار ہوں گے
مگر اقتدار پر تو لالچی بھیڑیئے اور لشکروں پر بذدل مسلط ہیں
اب بھی وہ مائیں ہیں جو اپنے جوان بیٹوں کو دولہے کی طرح سجا کے شہادت گاہ کی طرف بھیجنے کا حوصلہ رکھتی ہیں
مگر قیادت کرنے والے بذدل ہیں
جذبہَ عشق سلامت ہے تو انشاء اللہ
کچے دھاگے سے چلے آئیں گے سرکار بندھے
حکمرانوں میں وہ شوقِ شہادت نہیں سپہ سالاروں میں وہ محبتِ میدانِ جنگ نہیں سپاہیوں میں وہ غیرتِ دینی نہیں جو ایوبی و غزنوی اور ان کے سپاہیوں میں تھی
کسی نے کیا خوب کہا ھے کہ
اُس قوم میں کوئی بھلائی نہیں ھے
جس قوم میں تلوار بزدلوں کو تھمائی گئی ہو
مال و دولت چودوں اور ڈاکوؤں کے پاس ہو
اور قلم منافقوں کے ہاتھوں میں ہو
کوئی بھی قوم تین چیزوں کی وجہ سے بلند ہوتی ھے
دشمن سے حفاظت کے لیئے اسلحہ
قومی ترقی کے لئیے پیسہ
اخلاقی ترقی کے لئیے علم
مگر جہاں اسلحہ پہ بذدلوں” مال و دولت پہ چوروں اور قلم پہ قبضہ منافقوں کا ہو وہاں ذہنی غلام اور اغیار سے جلد مرعوب ہونے والے جوان پیدا ہوں گے
ایوبی جیسا فاتح بیت المقدس اور غزنوی جیسا بے شکن اور عثمان غازی جیسا عظیم سلطنت کی بنیاد رکھنے والا فاتح بالکل پیدا نہیں ہو سکتا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
