تصوف_وصوفیاء 44
فی زمانہ جو جتنا جاہل اُتنا بڑا پیر شمار ہوتا ہے
°°° آئیے آپ کو سید الاولیاء عارف باللہ امام عبد الوھاب الشعرانی کی علمِ دین سے محبت اور ان کا علومِ ظاہری میں انہماک بتاتے ہیں °°°
لطائف المنن میں فرماتے ہیں
اللہ رب العزت کا مجھ پر احسان ہے کہ اکثر کتبِ شرع پڑھی ہیں اور جہاں سمجھ نہ آئے وہاں علماء سے رجوع بھی کرتا ہوں
پھر امام شعرانی بیان کیا کہ کس کتاب کا کتنی بار مطالعہ کیا ہے
(1) شرح الروض 30 بار پڑھی
( اس کی آٹھ جلدیں ہیں )
(2) کتاب الام للشافعی 3 بار پڑھی
( اس کی دس جلدیں ہیں )
(3) مختصر المزنی ایک بار پڑھی
(4) شرح مسند الامام الشافعی 2 بار پڑھی
(5) المحلَّیٰ لابن حزم 30 بار پڑھی
( اس کی تیس جلدیں ہیں )
(6) الحاوی للماوردی 1 بار پڑھی
(اس کی تیس جلدیں ہیں)
(7) الاحکام السلطانیہ 1 بار پڑھی
(8) فروع ابن الحداد 2 بار پڑھی
(9) المحیط لابی محمد الجوینی 1 بار پڑھی
(10) الفروق 1 بار پڑھی
(11) کتاب المطلب لابن الرفعہ 1 بار پڑھی
(12) الرافعی الکبیر 3 بار پڑھی
(13) الرافعی الصغیر 3 بار پڑھی
(14) الروضہ 7 بار پڑھی
(15) شرح المھذب 50 بار پڑھی
(16) تکملۃ السبکی 2 بار پڑھی
(17) البسیط اور الوسیط اور والوجیز تینوں 1 بار پڑھیں
(18) شرح مسلم نووی 15 بار پڑھی
(19) المھمات 3 بار پڑھی
(20) الخادم 2 بار پڑھی
(21) القوت 2 بار پڑھی
(22) العمدۃ لابن ملقن 1 بار پڑھی
(23) العجالہ 1 بار پڑھی
(23) شرح التنبہ للزنکلونی 1 بار پڑھی
( صرف التنبہ کی چھ جلدیں کی اسکی شرح کی کافی ہوں گی )
(24) شرح التنبہ ابن ملقن 1 بار پڑھی
(25) شرح المنھاج للجلال المحلی 30 بار پڑھی
(26) شرح البھجہ للولی الدین 5 بار پڑھی
(27) شرح البھجہ للزکریا 2 بار پڑھی
(28) شرح الارشاد لابن شریف 3 بار پڑھی
(29) شرح الارشاد للجوہری 1 بار پڑھی
(30) فتح الباری 3 بار پڑھی
(31) الکرمانی 3 بار پڑھی
(32) البرماوی 1 بار پڑھی
(33) القیروانی 3 بار پڑھی
(34) عمدۃ القاری 2 بار پڑھی
(35) شرح القسطلانی 3 بار پڑھی
(36) تفسیر بغوی 1 بار
(37) خازن 13 بار
(38) ابن عادل 7 بار
(39) تفسیر الکواشی 10 بار
(40) تفسیر ابن زھرہ 1 بار
(41) ابن کثیر 1 بار پڑھی
(41) کشاف 1 بار
(42) بیضاوی 5 بار
(42) قرطبی 1 بار
(43) تفسیر المقدسی 1 بار
( یہ سو جلدوں پر مشتمل ہے )
(44) تفسیر الواحدی 3 بار
(45) تفسیر الدیرینی 7 بار
(45) تفسیر جلالین 10 بار
(46) تفسیر در منثور 2 بار پڑھی
(47) صحاح ستہ و ابن خزیمہ و ابن حبان و مسند احمد و موطا امام مالک و معاجم طبرانی و جامع الاصول لابن اثیر و سنن کبری
(48) صحاح الجوہری و القاموس و النھایۃ لابن اثیر و تھذیب الاسماء 15 بار پڑھی
(49) العضد مع حاشیہ ق شرح مقاصد و شرح المطالع و شرح الطوالع
(50) فتاوی قفال و فتاوی قاضی حسین و فتاوی الماوردی و فتاوی غزالی و فتاویٰ ابن صلاح و فتاوی ابن عبد السلام و فتاوی ابن صباغ و فتاوی نووی و فتاوی بلقینی و فتویٰ السبکی و فتاوی الشیخ زکریا
(51) قواعد شیخ عز الدین و الصغریٰ و قواعد علائی و قواعد سبکی و قواعد زرکشی
(52) سیرت ابن ھشام و سیرت ابی الحسن و سیرت طبری و سیرت ابن سید الناس و سیرت کلاعی و سیرت شامی
(53) قوت القلوب و الرعایہ و احیاء العلوم و فتوحاتِ مکیہ و رسالۃ النور و منح المنۃ
(54) شرح الکنز و شرح مجمع البحرین و الحدادی و فتاوی قاضی خان و خلاصہ و شرح الھدایہ احناف کی یہ کتب پرھیں
(55) المدونۃ الکبری و موطا و شرح الرسالہ و شرح المختصر مالکیہ کی یہ کتب پڑھیں
{ لطائف المنن صفحہ 136 }
اتنی کثیر کتابیں پڑھنے کے بعد بھی وہ عاجزی و انکساری کے پیکر تھے مگر یہاں ہر جاہل پیر بن جاتا ہے
اصل پیر امام شعرانی جیسا ہوتا ہے جو کثیر کتب پڑھ کر علومِ ظاہری پر پختگی حاصل کرتا ہے
اس کے بعد علوم باطنی کی طرف توجہ کرتا ہے
مگر ہمارے ہاں کام چور صرف و نحو و فقہ و تفسیر و حدیث کے علوم سے جاہل لوگ شیخِ وقت بن بیٹھتے ہیں
اتنی کثرت سے کتب پڑھنے کی وجہ سے امام شعرانی کی اپنی لکھی ہوئی ہر کتاب نہایت نفع بخش ہے
امام شعرانی کی کتب پڑھیں مزے کو مزہ اجائے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
