اگر وہ بنی اسرائیل میں ہوتا تو

المزاح_و_الظرافت 84

ایک اعرابی سے کسی آدمی کے بارے سوال ہوا کہ وہ کیسا ہے ؟
کہنے لگا
لو كان في بني إسرائيل ووقعت قصة البقرة ما ذبحوا غيره
اگر وہ بنی اسرائیل میں ہوتا اور گائے ذبح کرنے والا قصہ ہوتا تو اُسی کو ذبح کرتے
« محاضرات الادباء للاصفھانی ج ١ ص ٢٩ »

بعض لوگ اتنا تنگ کرتے ہیں کہ معاشرہ اس کے مرنے کی تمنا کرتا ہے
اور یہ اعرابی شاید اس آدمی سے تنگ تھا تو اس نے بلیغ انداز سے اس کی مذمت بیان کی اور ویسے بھی انسان جب جل بھن کے کلام کرتا ہے بڑی بلیغ و عجیب بات کرتا ہے
ایک آدمی حج پر گیا
لوگوں نے کہا اب سر منڈوا لو
کہنے لگا
نہیں
لوگوں نے زبردستی سر مونڈ دیا
جب طوافِ وداع کر کے جانے لگا تو کہنے لگا
إن جئت مرة أخرى احلقوا لحيتي
اب اگر میں دوبارہ آؤں تو میری داڑھی مونڈ دینا
جیسے ہماری پنجابی زبان میں مشہور ہے کہ ایک گجر کی بھینسیں مسجد میں گھس گئیں
امام صاحب نے انہیں باہر نکالا اور جا کے گجر کو شکایت کی
گجر کہنے لگا
استاد جی مجھیاں بے زبان جانور ہین بھل کے آ گیا سانوں کدی مسجد اچ ویکھیا اے ؟

یعنی
حضرت صاحب بھینسیں بے زبان جانور ہوتی ہیں بھول کر مسجد آگئی ہیں ہمیں کبھی آپ نے مسجد میں دیکھا ہے ؟
بعض اوقات جملے ایسے برجستہ ہوتے ہیں کہ بلا اختیار ہنس ہنس کے بندہ لوٹ پوٹ ہو جاتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top