تصوف_وصوفیاء 18
::::::دنیا میں سب سے پہلا کفار کے خلاف استعمال ہونے والا ہتھیار کونسا تھا :::::
سیدی عبد العزیز الدباغ مصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں
اور بڑی لاجواب بات ارشاد فرماتے ہیں
اذا ذھب خاطر العبد مع غیر الله فقد انقطع عن الله عز و جل ثم من الناس من یرجع الی اللہ عز و جل عن ساعۃ و منھم من یرجع عن ساعتین و منھم من یرجع عن اقل و منھم من یرجع عن اکثر فلینظر العبد کیف قلبہ مع الله عز و جل
جب بندے کا تصور غیر الله کی طرف چلا جاتا ہے تو الله رب العزت سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے
پھر کچھ لوگوں کا دل الله کی طرف ایک گھنٹے میں لوٹ آتا ہے کچھ کا دل دو گھنٹوں میں کسی کا دل اس سے بھی کم کسی کا دل اس سے بھی زیادہ دیر میں الله رب العزت کی طرف لوٹتا ہے
تو بندے کو چاہیئے کہ وہ غور کرے اس کا دل الله کی یاد میں کیسے ہے؟
❗الابریز صفحہ 45 ❗
شیخ کا کلام نقل کرنے کے بعد حافظ احمد بن مبارک مالکی جنہوں نے شیخ کے ملفوظات کو جمع کر کے الابریز نام دیا وہ فرماتے ہیں
الحمد للہ یہ کلام میرے دل کی لگام بن گیا
اب جب میرا دل غفلت میں پڑتا ہے تو یہ کلام مجھے کھینچ لیتا ہے. انتھیٰ
مسلمان غور کرے کہ کسی کا دل گھنٹہ دو گھنٹہ بہک کر پھر الله رب العالمین کی بارگاہ میں آجاتا ہے اور اگر کبھی واپسی ہی نہ ہو تو ؟؟؟
لہذا دل کو خیالِ غیر سے پاک رکھا کریں
کیونکہ خیالِ خدا ہر ایک سے جدا رکھتا ہے
یادِ الٰہی کلیتاً شعور و آگاہی ہے
آپ ایک ہیں اور سامنے تین دشمن ہیں جو آپ کے دل کو یادِ خدا سے جدا کرنا چاہتے ہیں
(1) نفس یہ آپ کے اندر ہے یہ گھر کا بھیدی ہے
(2) شیطان یہ اپ کی رگوں میں خون بن کر دوڑتا ہے
(3) دنیا یہ آپ کو ہر لمحہ ہر طرف سے گھیرے بیٹھی ہے
آپ کے پاس بس ایک ہتھیار ہے جس کا وار ان تینوں کو شکست دے سکتا ہے
وہ ہے دعاء
آپ جانتے ہیں دنیا میں کفار کے خلاف سب سے پہلا ہتھیار کونسا استعمال ہوا اور کس نے استعمال کیا؟
کفار کے خلاف سب سے پہلا ہتھیار دعاء تھا اور یہ سیدنا نوح علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام نے استعمال فرمایا تھا
حدیث پاک میں ہے
الدعاء سلاح المؤمن
دعاء مؤمن کا ہتھیار ہے
{مسند ابی یعلیٰ}
دعاء ایسا ہتھیار ہے کہ جو دو طرح کام کرتا ھے
ایک تو دفاعی حصار ہے کہ جو بھی نفس و شیطان کا وار ہوتا ہے یہ دفاعی نظام اسکو ناکارہ کر دیتا ہے
دوسرا دعاء مزائل کی طرح جارحانہ ہتھیار ہے جو نفس و شیطان کے مورچوں کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیتا ہے
یہ ایسا ہتھیار ہے جو انبیاء کرام علیہم السلام نے کثرت سے استعمال کیا ھے
اگر آپ انبیاء کرام علیہم السلام کا ہتھیار چلانا چاہتے ہیں تو کثرت سے دعاء کیا کریں
اللہ تعالیٰ ہر محاذ پہ کامیابی دیتا ھے
لہذا آپ بھی اس ہتھیار کی مدد سے اندر باہر کے تینوں دشمنوں کو شکست دیا کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
