اِن سے مشورہ نہ کریں

« ذاتی_مطالعہ 41

سیدنا انس بن مالک رضی الله عنہ نے فرمایا

لا تستشيروا اهل العشق فليس لهم رأي و إن قلوبهم محترقة و فكرهم متواصلة و عقولهم سالبة

مسند الفردوس

عشاق سے مشورہ نہ کرو کیونکہ ان کی کوئی رائے نہیں ہوتی ` ان کے دل جل رہے ہوتے ہیں ان کی فکریں پے در پے محبوب کی سمت جاتی ہیں اور ان کی عقلیں ختم ہو چکی ہوتی ہیں.
کیونکہ عشاق کی فکروں اور ارادوں کا مرکز و محور محبت و محبوب ہوتا ہے
اس پر دنیا کے کاموں کے دوران بھی بس ایک ہی بھوت سوار رہتا ہے
لہذا ایسے شخص سے مشورہ لینا تباہی کو دعوت دینا ہے
ایسا بندہ دنیا بھر کے غم اور سکون صرف عشق میں قید کیئے بیٹھا ہوتا ہے
جبکہ
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top