اَدَبی بیوی کو اَدَبی طلاق

المزاح_و_الظرافت 56

کیا مرد ایک محبت پر اکتفاء کرتا ہے ؟

ایک آدمی نے عربی ادب کی استاذ اپنی بیوی سے کہا
اَنا اُحِبُّکِ
(یعنی میں تم سے محبت کرتا ہوں)
بیوی سخت ناراض ہو کر باورچی خانے چلی گئی
ًشوہر پیچھے جا کر کہنے لگا
میں نے محبت کا اظہار کیا تم ناراض کیوں ہو گئی
بیوی کہنے لگی کہ آپ صرف مجھ سے محبت نہیں کرتے
کسی اور سے بھی محبت کرتے ہیں
شوکر کہنے لگا
ایسی بات نہیں ہے
بیوی نے کہا
میں سمجھاتی ہوں

اگر آپکو صرف مجھ سے محبت ہوتی تو اپ انا اُحِبُّکِ کی جگہ اِیَّاکِ اُحِبُّ کہتے

کیونکہ انا احبک کامعنی ہے میں تم سے محبت کرتا ہوں اور ایاکِ احبک کا معنی ھے میں صرف تم سے محبت کرتا ہوں
جیسے ایاک نعبد کا معنی ھے کہ ھم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں
شوہر نے بہت سمجھایا منتیں سماجتیں کی بیوی نہ مانی
آخر کار شوہر نے تنگ آ کر کہ دیا
اِیَّاکِ طالِقٌ
یعنی صرف تجھی کو طلاق ھے
ویسے یہ بھی حقیقت ہے کہ مرد کو ایک خاتون کا قیدی نہیں بنایا جا سکتا
مسیلمہ کذاب کی طرف منسوب ایک مقولہ ہے

اذا أحب رجل إمرأة ماتت في عينيه كل النساء
مرد جب کسی عورت سے محبت کرتا ہے تو اس کی آنکھوں میں تمام عورتیں مر جاتی ہیں
ایک عربی مفکر نے اس پر کہا کہ کذاب محبت میں بھی جھوٹ بک گیا
بہر حال مرد سے صرف ایک ہی عورت کی محبت چاہنا خواتین کا بس خواب ہے کیونکہ مرد کی فطرت میں ایک سے محبت ہے ہی نہیں
آپ کو اختلاف کرنے کا پورا حق ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top