مصطلحاتِ_علومِ_دینیہ 23
قرآن کریم میں بچوں کے لیئے دو طرح کے کلمات استعمال ہوئے ہیں
الاولاد اور الولدان
مگر ان میں نہایت باریک سا فرق ہے
الاولاد چھوٹے بڑے مذکر و مؤنث سب پر بولا جاتا ہے
الله رب کا کا فرمان ہے
یوصیکم الله فی اولادکم
الله رب العزت تمہیں تمہاری اولاد کے بارے حکم دیتا ہے
یہاں پر اولاد میں چھوٹا بڑا بچہ بچی سب شامل ہیں
جبکہ الولدان کا اطلاق صرف چھوٹے بچے پر ہوتا ہے
الله رب العزت کا ارشاد ہے
والمستضعفين من الولدان
اور لڑکوں میں سے کمزور بچے
کیونکہ زمانہ جاہلیت میں چھوٹے بچوں کو مال وراثت نہیں دیا جاتا تھا تو قرآن کریم میں ان کا حق بیان کیا گیا
یہ قرآنی اعجاز ہے جو عقولِ انسانی سے باہر ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
