انسیت و الفت کیسے نصیب ہو

تصوف_و_صوفیاء 76

سیدی بشر حافی اپنی ہمشیرہ کے جنازے میں فرما رہے تھے

إنَّ العبد إذا قصَّر في طاعة الله سلبه الله مَن يُؤنسه
جب بندہ الله رب العزت کی اطاعت میں کمی کرتا ہے تو الله رب العزت بندے سے وہ شے واپس لے لیتا ہے جو بندے کو انسیت دیتی ہو

❗ وفيات الأعيان ❗
انس مانوسیت یعنی اپنائیت جس سے دل کو قرار نصیب ہو چند چیزوں سے ملتی ہے

دنیا میں سب سے زیادہ انس و تسکین و قرار دینے والی شے ذکرِ الٰہی ہے
وہ خود فرماتا ہے
اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُ
سن لو الله کی یاد سے ہی دلوں کا چین ہے

دنیا داری سے دوری اور تنہائی سے بھی انسیت ملتی ہے

لوگوں سے دور رہنے میں بھی انسیت ملتی ہے
لمبی لمبی امیدیں باندھنے سے بچنے سے بھی انسیت ملتی ہے کیونکہ لمبی امیدیں دل میں چنگاریاں بھڑکائے رکھتی ہیں

اولیاءِ کرام کے واقعات پڑھنے سے انسیت ملتی ہے

الله رب العزت کی رضا کے لیئے مسلمان بھائی سے محبت کرنے اور ملاقات کرنے سے انسیت ملتی ہے

ہر وقت باوضوء رہنے سے انسیت ملتی ہے کہ اس وقت فرشتے انسان کی صحبت میں ہوتے ہیں

مال جمع کرنے سے بچنے اور دین جمع کرنے کی کوشش سے انسیت ملتی ہے

ذکرِ جنت پر انسیت ملتی ہے کیونکہ جنت مؤمن کا اصلی گھر ہے جسے یاد کر کے سکون ملتا ہے
دنیا میں جسے سکونِ قلب ملا روح کا سکون ملا دماغ کا قرار ملا یقین کیجئے وہ بڑا خوش نصیب انسان ہے یہ بات آپ کسی بے قرار سے پوچھ کر دیکھیئے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top