امام شعبی جھولا جھولتے ہیں

ذاتی_مطالعہ 9

داؤد بن ابی ھند نے کہا
میں نے امام شعبی کو دیکھا وہ جھولا جھول رہے تھے
میں نے عرض کی اے ابو عمرو یہ کیا ہے؟
فرمانے لگے

یہ کمر کے درد کے لیئے بہترین شے ہے

{ النوادر والنتف لابی الشیخ }

امام شعبی کا مقام و مرتبہ اتنا بلند ہے کہ سر اٹھا کر دیکھیں تو بندے کی دستار گر جائے مگر ان کی حسِ مزاح و تازہ دلی مشہور تھی
علماء کو سخت دل , خشک مزاج , اور بے مروت نہیں ہونا چاہئے

اسی طرح
امام اعمش کے بھی مزاح کے واقعات مزے کے اور لطف والے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top