مصطلحاتِ_علومِ_دینیہ 19
رسیاں آٹھ قسموں پر مشتمل ہیں
(1) سب سے زیادہ نفع مند رسی
الحبل السری یعنی ناف کی رسی
یہ بچے کی زندگی کی ضمانت ہوتی ہے
(2) سب سے زیادہ خطرناک
حبل الاعدام
پھانسی کے پھندے کی رسی
یہ زندگی ختم ہونے کی سبب ہے
(3) سب سے زیادہ نازک رسی
حبل الافکار
نظریات کی رسی یہ ایک کلمے سے ٹوٹ جاتی ہے
(4) حبل الکذب
جھوٹ کی رسی
یہ سب سے مختصر ہوتی ہے
(5) سب سے مضبوط رسی
حبل المودۃ
لوگوں سے محبت کی رسی
اِلَّا بِحَبْلٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ حَبْلٍ مِّنَ النَّاسِ
امان صرف اللہ کی رسی اور لوگوں کی رسی میں ملے گی
(6) حبل الورید
سب سے قریبی رسی
ﻭﻧﺤﻦ ﺃﻗﺮﺏ ﺇﻟﻴﻪ ﻣﻦ ﺣﺒﻞ ﺍﻟﻮﺭﻳﺪ
اور ہم اس کی رگ جاں سے بھی زیادہ قریب ہیں
(7) حبل اللہ
سب سے پختہ رسی
ﻭﺍﻋﺘﺼﻤﻮﺍ ﺑﺤﺒﻞ ﺍﻟﻠﻪ جميعاً ﻭﻻ ﺗﻔﺮﻗﻮﺍ
اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقے میں نہ پڑو
جو سب سے آخری رسی مضبوطی سے تھام لے وہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہے
اور سب سے زیادہ اسی رسی کی حاجت ہے
تسبیح کو حبل الروح کہتے ہیں یعنی روح کی رسی جو کو عالمِ دنیا کو عالمِ بالا سے ملا دیتی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
