ذاتی_مطالعہ 34
سیدی سلمہ بن دینار نے فرمایا
إذا أحببتَ أخًا في الله فأقِلَّ مخالطَته في دنياه
جب آپ کسی بھائی سے الله کی رضا کے لیئے محبت کریں تو اس کی دنیا میں مخالطت نہ کریں
{حلية الأولياء}
یعنی اس کے مال میں طمع نہ رکھیں
مالی لین دین نہ کریں
کہیں دنیا کے مال کی لڑائی میں دینی محبت نہ ختم ہو جائے
بلکہ آج کل اکثر ایسا ہو جاتا ہے اچھا خاصا دینی علمی تعلق ہوتا ہے مالی لین دین کی وجہ سے ختم ہو جاتا ہے
اس کو دوسرے انداز سے یوں سمجھیں
جس مسلمان سے کسی دنیاوی غرض سے تعلق نہ ہو وہ الله رب العزت کے لیئے تعلق ہے
لہذا تعلقات میں رضائے الٰہی شامل کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
