عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 21
لو أرادك صلبًا لخلقك صخرة لكن لين الطين فيك كان مقصوداً
اگر اللہ رب العزت تجھے سخت بنانے کا ارادہ رکھتا تو تجھے چٹان بنا دیتا
لیکن تجھ میں مٹی کو نرم رکھا یہی مقصود ہے
❗ التبريزى ❗
یعنی تجھے سخت دل رکھنا ہوتا تو پتھر کا بنا دیا جاتا
مٹی کا اس لیئے بنایا کہ تجھ میں مخلوقِ خدا کے کیئے نرمی ہو
نرمی نرمی نرمی
جو نرمی سے محروم کیا گیا وہ کثیر بھلائی سے محروم کیا گیا
آنکھوں سے آنسو نہ آنا دل کی سختی کے سبب ہے
تو یہ سختی ختم کرو اور رقیق القلب بن جاؤ
°°° کیونکہ جب تم ہر ایک کو اپنے محبوبِ حقیقی کی کاریگری دیکھو گے تو اس سے محبت کرنے لگو گے °°°
مقصودِ واحد مطلوبِ حقیقی اسی کی محبت ہے اور اسی کی کائنات میں اسی کی مخلوقات سے محبت اسی تک پہنچا دے گی
✍️ سیدمہتاب_عالم#
