الحب_و_العشق 14
••• سردار کسے بنایا جاتا •••
ایک محبوب نے محب کو رات کے شروع میں ملاقات کا وقت دیا مگر جان بوجھ کر رات کے آخری پہر مقررہ جگہ پر پہنچا
وہاں جا کر دیکھا کہ محبت کے دعوے کرنے والا سویا پڑا ہے
محبوب نے جیب سے اخروٹ نکالے اور محبت کا دعویٰ کرنے والے کے ایک طرف رکھ دیئے
اور کاغذ پر لکھا کہ تمہاری ابھی عشق کرنے کی عمر نہیں ہے تم ابھی بچے ہو اخروٹ کھیلا کرو وہ کاغذ اس محب کی دوسری طرف رکھا اور واپس چلا گیا
❗مثنوی مولائے روم ❗
محبت کرنے کچھ آداب و اطوار ہوتے ہیں جن سے ہٹنے والا دعوی محبت میں کذاب کہلاتا ہے
محبت تو لحاظ , ادب, پاکدامنی , اخلاق , خاطر داری , راز داری , مروت , مسکرانا , تعظیم و تکریم , ظاہری صفائی , سچائی , دیانت و امانت , پاسِ وفاء , عاجزی و انکساری سکھاتی ہے
جب ایک محبت اتنے اعلی اخلاق سکھاتی ہے تو اس کے دعویدار بچے نہیں مضبوط و کامل العقل ہوا کرتے ہیں
اسی وجہ سے اھلِ عرب کسی ایسے شخص کو سردار نہ بناتے جس نے محبت نہ کی ہو
کیونکہ محبت چاند کی روشنی کی طرح ہے جو پھلوں میں رس بھرتی ہے
اور شہد میں مٹھاس پیدا کرتی ہے
اور عام آدمی کو سردار بناتی ہے
کچے بچے اور ناقص العقل اس کے میدان سے پہلی فرصت میں باہر نکل جاتے ہیں
اور میدانِ محبت سے نکلنا بیہودگی اختیار کرنا , پاکدامنی اختیار نہ کرنا اور محبت کے چرچے کرنا ہے
کتمانِ محبت اصلِ محبت ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
