تصوف_وصوفیاء 41
شیخ اکبر محی الدین ابن العربی نے خواب میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یار غار و مزار صدیق اکبر کی زیارت کی اور پوچھا کہ ائمہ کے بارے کیا فرماتے ہیں؟
فرمایا کہ ° سب سے زیادہ حق پر احمد بن حنبل پھر شافعی پھر مالک پھر ابو حنیفہ ہیں °
شیخ اکبر فرماتے ہیں کہ اس میں راز کی بات یہ ہے کہ ان کے مقام و مرتبہ میں تفاوت ان کی قرآن و سنت کی اتباع اور اپنی عقلوں کی مطابق تاویل و قیاس کی وجہ سے ہے
اہم بات یاد رکھیں ہمیں تمام ائمہ سے پیار ہے انہی کے صدقے ہمارا بیڑا پار ہے
ہم کسی سے بغض کسی سے کینہ نہیں رکھتے سب کو اپنی دعاؤں کی قبولیت کا وسیلہ بناتے ہیں
علماء نے فرمایا کہ° جو ایک کامل پیر کی بیعت توڑ کر کسی اور کا مرید ہو یا ایک امام کی تقلید چھوڑ کر دوسرے اور امام کی تقلید میں پڑے اس پر کفر میں پڑنے کا خوف ہے °
کیونکہ اس نے سابقہ اللہ کے ولی کی توہین کی ہے
ہاں مگر مجتہد ہو اور دلائل سے مذہب بدلے تو کوئی حرج نہیں جیسے امام طحاوی نے بدلا تھا
بہرحال امت کی اکثریت حنفی ہے اکابر اولیاء حنفی ہیں ائمہ میں سب سے بلند رتبہ امام اعظم ابو حنیفہ کا ہے
اسکی کی کافی تفصیل امام عارف باللہ عبد الوھاب شعرانی نے المیزان میں لکھی ہے
اور بہت سے اکابر اولیاءِ امت نے اس کی تصریح بھی فرمائی کہ ° مذہبِ مہذب حنفی فطرتِ سلیمہ کے قریب اور مزاجِ اسلام کے مطابق ہے ° اسی وجہ سے سیدنا عیسی علیہ نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام اور امام مہدی جب اجتہاد فرمائیں گے تو وہ امام ابو حنیفہ کے اجتہاد کے قریب تر ہوگا
رہا شیخ اکبر کا خواب تو اس کی تاویل یہ بھی ہے کہ یہ صرف ان کے حق میں بہتر کا بیان ہے کہ تمہارے حق میں مذہب حنبلی بہتر ہے
کیونکہ ولی کا کشف و خواب صرف اس کے حق میں دلیل و حجت ہوتا ہے کسی دوسرے کے لیئے حجت نہیں بن سکتا
اسی طرح شیخ اکبر کا خواب صرف انہی کے حق میں حجت ہے یعنی ان کے لیئے سب سے مقدم امام احمد ہیں
شافعی مالک احمد امامِ حنیف
چار باغِ امامت پہ لاکھوں سلام
✍️ #سیدمہتاب_عالم
