ذاتی_مطالعہ 40
قطبِ اکبر شیخ المشائخ سیدی عبد العزیز الدباغ المصری فرماتے ہیں
جو بندہ انبیاء کرام علیہم السلام کے مبارک دِلوں کی باتیں جاننا جاننا چاہتا اور یہ جاننا چاہتا ہو کہ انبیاء کرام علیہم السلام کے مبارک دِل کیا باتیں کرتے ہیں تو وہ اُن ہستیوں پر نازل شدہ کتابیں پڑھے
کیونکہ اُن کی کتابیں اُن کے مبارک دِلوں کے خیالات کے مطابق جاری ہوتی ہیں
{ الابریز شریف صفحہ 301 }
قرآن کریم کے سوا باقی سب آسمانی کتابوں میں یہود و نصاری نے تحریفات کی ہیں
اور سب آسمانی کتابوں کے تمام علوم قرآن کریم میں موجود ہیں
لہذا اگر آپ چاہتے ہوں کہ سیدنا ابراہیم و سیدنا موسیٰ و سیدنا عیسیٰ علی نبینا و علیھم الصلوۃ والسلام کے مبارک دِلوں کی باتیں جان لیں
اور ہمارے پیارے آقا دو جہاں کے داتا صلی الله علیہ وسلم کے مبارک دِل میں کیا ہے وہ کچھ نہ کچھ جان لیں تو قرآن کریم پڑھیں
قرآن علوم و معارف کا خزینہ ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
