محبین

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 81

غِب ما تشاءُ فمَا عليكَ عِتاب
وارجِع فمِن حقِّ الحبيبِ إيَاب
جتنا چاہو غائب رہ لو تم پر کوئی ملامت نہیں
اور جب چاہو لوٹ آؤ کہ حبیب کا حق ہے لوٹ آنا

أنا لا أردُّ ببابِ قلبيَ عابِرًا
وكيفَ لو وقفُوا بهِ الأحبابُ؟
میں اپنے دل سے کسی گزرنے والے کو واپس نہیں لوٹاتا
تو پھر اگر دروازے پر احباب کھڑے ہوں انہیں کیسے لوٹا سکتا ہوں ؟

إن لَم تجِد في الكونِ بَابًا لِلهوى
فأنا وقلبي كُلُّنا أبوابُ
اگر تمہیں کائنات میں محبت کا دروازہ نہ ملے جس سے تم داخل ہو سکو تو میں اور میرا دل سب دروازے ہیں
یعنی ہر طرف مظاہرِ محبت ہیں بس داخل ہو جاؤ اور اپنا نام محبین میں لکھوا دو
یہ دنیا محبین کی ہی تو ہے کہ جو شوقِ دیدارِ الٰہی میں گھلتے ہیں جلتے ہیں ماہیَ بے آب سے مچلتے ہیں
ہر مؤمن بقدرِ ایمان محبِ الٰہی ہے

سیدمہتاب_عالم#

Scroll to Top