عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 50
اذا نسیت یوما این غرست البذور سیخبرک المطر
اگر کسی دن تم بھول گئے کہ بیج کہاں بویا تھا تھا تو بارش تمہیں اس کی خبر دے دے گی
❗ الرومی ❗
یعنی تمہاری نیکی و صدقہ اور لوگوں سے خیر و بھلائی کرنا بھول بھی جاؤ کہ کس سے کیا نیکی کی ہے مگر مشکل میں وہ گمنام نیکی تناور درخت کی طرح تم پر سایہ کرے گی
تم پر چھایا مشکل وقت ان لوگوں کو تمہاری طرف متوجہ ضرور کرے گا جن پر تم نے کبھی احسان کیا ہو
لہذا خیر کے بیج لگاتے جاؤ تپتی زمین پر تمہارے لیئے سایہ دار درخت بنتے جائیں گے
تمہاری ہر نیکی ایک محافظ پیدا کرتی ہے
اور ان سب سے بڑا احکم الحاکمین محافظ ہے
وہی تمہارے ہزار جرموں پہ پردے ڈال کے ایک نیکی کو بادل کی طرح سایہ بنا دیتا ہے
سیدمہتاب_عالم# ✍️
