مٹی

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 33

‏طينٌ أنا كلما صافحتُك نبتَ فوق كفي الياسمين

میں تو مٹی ہوں جب بھی تجھ سے مصافحہ کرتا ہوں میری ہتھیلی پر یاسمین (چنبیلی) کا پھول اگ جاتا ہے
❗ الرومي ❗
یہی حبِ خالص ہے کہ محبوب کے سامنے مٹی بن جاؤ اور زرخیز مٹی بن جاؤ
جتنی زرخیز مٹی ہوگی اسی قدر خوشبودار پھول اگیں گے
بلکہ وہ جب مٹی پر چلتا ہے تو وہاں پھول کِھل اُٹھتے ہیں
جو محبوب کے سامنے مٹی نہ بن سکا وہ ایک دن خاک بن کے ہوا میں اڑ کر غائب ہو جاتا ہے
اور جو مٹی بن جاتا ہے وہ اپنے اندر تاابد خوشبودار باغات اُگا لیتا ہے
انسان مٹی ہے اور اِس کی معراج بھی مٹی ہی ہے کہ جب یہ مٹی سے بنا جسم مٹی سے بنا ناک مٹی پر رکھتا ہے اسی وقت کو مومن کی معراج کہا گیا ہے
محبوبِ حقیقی کو راضی کرنے کا سب بہتر طریقہ سجدہ ہے
✍️ سیدمہتاب_عالم#

Scroll to Top