عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات26
ولا ترى العين عيبا إذا أحب القلب قلبا
آنکھ عیب نہیں دیکھتی جب دل دل سے محبت کر لیتا ہے
❗ الرافعي ❗
یعنی جب دل دل سے مل جاتا ہے روح روح سے مانوس و آشنا ہوجاتی ہے تو ظاہری بدن کے عیوب محبت سے رکاوٹ نہیں بنتے
یہی وجہ سے آپ بے شمار عیب زدہ اشخاص کو محبوب دیکھتے ہیں
جب دل نے کسی کو پسند کر لیا تو آنکھ کو اچھا لگنا نہ لگنا معنی نہیں رکھتا
یہیں سے سمجھیں کہ کاملین کی ارواح سے مماثلت ان کے اوصاف سے متصف ہونے سے پیدا ہوتی ہے
اُن کے قلوب کے رنگ اختیار کرنے سے آپ کے قلب کا رنگ صوفیانہ ہو جاتا ہے اور جب ہم دل ہم رنگ ہو جائیں تو آپ کے عیوب بھلا دیئے جاتے ہیں
تو بس دِلوں پر صوفیانہ رنگ چڑھائیں اور اصفیاء کی نظروں میں سما جائیں
✍️ سیدمہتاب_عالم#
