عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 22
الصمت أيضًا له صوت لكنه بحاجة إلى روح تفهمه
خاموشی کی بھی ایک آواز ہوتی ہے لیکن اسے ایک روح ہی سمجھ سکتی ہے
❗ شمس التبريزي ❗
یعنی وہ روح جو روح سے مانوس و مالوف ہو
کتنے ہی خوشبخت ہیں وہ کہ جن کی خاموشی سمجھنے والی کوئی نہ کوئی روح ہوتی ہے
جیسے آوازیں مختلف ہوتی ہیں ویسے ہی خاموشیاں بھی مختلف ہوتی ہیں
خاموشی کبھی سکون دیتی کبھی بے چین کر دیتی ہے
اس خامشی میں جائیں اتنے بَلند نالے
تاروں کے قافلے کو میری صدا درا ہو
انائیں مٹائیں دل سے شور بھگائیں خلوت کی لت لگائیں
عزلت اولیاءِ کرام پر خاص نعمت ہوتی ہے
جسے اپنے قریب لانا ہوتا ہے اسے گوشہ نشینی عطاء فرما دیتا ہے
✍️ سیدمہتاب_عالم#
