نار و نور

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 5

الحب نار و نور , نار یحرق الشوق , و نور یسمک شعلۃ فی عتمۃ الروح

محبت نار بھی ہے نور بھی ہے
آگ ایسی کہ شوق کو راکھ کر دے
اور نور ایسا کہ روح کے اندھیروں میں شعلہ چمکا دے

محبت اگر خالص ہو تو طلبِ محبوب بھی باقی نہیں رہتی بلکہ سوزِ فراق میں ذوقِ وصال سے کہیں زیادہ لطف ملتا ہے

یہ سوزِ فراق چنگاری بن کے بھڑک اٹھتی ہے جو اندر کی کثافتوں کو جلا کے روح کو روشن کر دیتی ہے

اے عشق تیرے صدقے جلنے سے چھٹے سستے
جو آگ بجھا دے گی وہ آگ لگائی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top