ذاتی_مطالعہ 174
امام حسن بصری نے فرمایا
يَا أَهْلَ السُّنَّةِ تَرَفَّقُوا رَحِمَكُمُ اللَّهُ فَإِنَّكُمْ مِنْ أَقَلِّ النَّاسِ
اے اھلِ سنت الله تم پر رحم کرے آپس میں نرمی سے رہو کیونکہ تم گمراہ فرقوں سے تعداد میں کم رہ گئے ہو
❗ حسن التنبہ ص ١٧٥ ❗
سنیت کا مدعی ہونا آسان ہے مگر سنیت کو سمجھنا اور سنی بننا مشکل ترین کام ہے
اھلِ سنت عمل و اعتقاد کا نام ہے
جو سنت پر عمل پیرا نہیں وہ کس منہ سے سنی ہونے کا دعویدار ہے؟
اسی وجہ سے اکابر علماء کے کئی اقوال اس پر موجود ہیں کہ آج کل سنی کم ہیں
کیونکہ حقیقی سنی وہی ہے جو عمل و اعتقاد کا جامع ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

