ذاتی_مطالعہ 165
سیدی عمر فاروق اعظم رضی الله عنہ نے فرمایا
لا يعجبنڪم من الرَّجُل طنطنته ولڪنهُ مَن أدى الأمانة وڪفَّ عن أعراض النَّاس فهو الرَّجُل
تمہیں آدمی کی گرجدار آواز تعجب میں نہ ڈالے ہاں مگر جو امانت ادا کرے اور لوگوں کے عزتوں سے اعراض کرے وہی مرد ہے
❗ سنن بیہقی ❗
یعنی گونج دار آواز ہونا
اچھا خاصا قد کاٹھ ہونا
طاقتور جسم ہونا اور ظاہری رعب دار ہونا مردانگی نہیں ہے
بلکہ مردانگی اخلاقیات کا نام ہے
جو مال میں ہیر پھیر نہ کرے
لوگوں کی عزتوں کی حفاظت کرے
غصہ قابو رکھے
زبان پہ قائم رہے
وہ مرد ہے
جسم میں طاقت تو گدھے میں بھی بڑی ہوتی ہے
آدمی وہ جو زبان کا پکا ہو
✍️ #سیدمہتاب_عالم
