خبر پھیلانے کا پرانا طریقہ

ذاتی_مطالعہ 164

سیدی عمر فاروق اعظم نے جب چاہا کہ ان کے اسلام لانے کی خبر پھیل جائے تو کسی سے پوچھا مکہ میں سب سے بڑا چغل خور کون ہے؟
بتایا گیا
جمیل بن نحیت سب سے بڑا چغل خور ہے
عمر فاروق اس کے پاس گئے اور فرمایا
میں نے اسلام قبول کر لیا ہے یہ کسی کو مت بتانا
شام سے پہلے مکہ پاک کے ہر ہر فرد کو معلوم ہوگیا کہ عمر نے اسلام قبول کر لیا ہے
❗ الرسائل الادیبہ للجاحظ ❗
بات پھیلانے میں عورتیں تو ویسے ہی بدنام ہیں مرد بھی کم نہیں ہیں

انسان کی طبعیت ہے “الانسان حریص فیما منع” جس شے سے منع کیا جائے انسان اُسی کا حریص ہوتا ہے
دوسرا مقولہ ہے • کل ممنوع مرغوب • ہر ممنوع پسندیدہ ہوتا ہے
تجسس میں مرد و عورت برابر ہوتے ہیں مگر عورت میں کچھ زیادہ تجسس کا مادہ پایا جاتا ہے لہذا خواتین کی اس طبیعت سے درگزر کیا کریں 😅

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top