سچ کی طاقت

ذاتی_مطالعہ 159

ابو حاتم نے امام احمد بن حنبل سے پوچھا
آپ واثق کی تلوار اور معتصم کے کوڑے سے کیسے بچے ؟
فرمایا
بالصدق لو وضع الصدق على جرح لبرئ
سچ کے ذریعے ، اگر سچ کو زخم پر رکھ دیا جائے تو زخم ٹھیک ہو جائے
❗ حسن التنبہ ❗

سچ کی تاثیر دوائی کی تاثیر کی طرح ہوتی ہے چکھنے میں کڑوی مگر صحت مند ہوتی ہے
جھوٹے جذبات اور مکر و فریب سے بھرے اظہار سے نہ اپنا دل مطمئن ہوتا ہے نہ کسی کا ہوتا ہے
یہی وجہ ہے دل سے نکلی بات اثر رکھتی ہے کیونکہ وہ سچ ہوتی ہے اور سچ زخم بھرتا ہے
سچی بات کسی کے دل پر رکھی جائے تو اپنی جگہ بنا لیتی ہے
سچ بولیں تاکہ دل سچا ہو جائے اور سچے جذبات قبول کر سکے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top