ذاتی_مطالعہ 158
معاویہ بن قرہ نے فرمایا
كنا لا نحمد ذا فضل لا يفضل عنه فضله فصرنا اليوم نحمد ذا شر لا يفضل عنه شره
ہم ایسے فضل والی کی تعریف نہیں کرتے تھے کہ جس پر مزید فضل کی گنجائش نہ ہوتی اور آج کل ہم ایسے شر والے کی تعریفیں کرتے ہیں جس کے شر کی مزید گنجائش نہیں ہوتی
مزید فرمایا
لا تطلُب مِن النَّاس اليومَ الخَير اطلُب مِنهُم كَفَّ الأَذى فمَنْ كَفَّ أذاهُ عنكَ اليوم فهو بمَنزِلة مَنْ كانَ يُعطِيكَ الجَوائز
آج کل لوگوں سے خیر طلب نہ کرو لوگوں سے بس اذیت نہ دینا طلب کرو کیونکہ آج کل جس نے تم سے اذیت روک لی اُس نے تم پر انعامات کی بارش کر دی
❗ تہذیب الکمال ❗
یہ صدیوں پرانی بات تھی اب کیا حال ہے سبھی جانتے ہیں
جب عزت و شرف والوں کو عزت دینا چھوڑ دیا گیا تو گھٹیا و بد نسلے لوگوں کو عزت دینا پڑتا ہے
ایسے ہی گھٹیا لوگوں سے خیر مانگنا تو دور شر روکنا مانگ لیں اور وہ روک دیں تو بڑی بات ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
