حکمت کی باتیں بھول جاتے ہیں

ذاتی_مطالعہ 157

سیدی سفیان بن عینیہ نے بڑے کمال کی بات ارشاد فرمائی
من الآدميين من لو سمع منك خمسين حكمة لم يحفظ منها واحدة فإذا أخطأت مرة حفظها ولم يجلس مجلساً إلا رواها عنك
لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں کہ پچاس سال تم سے حکمت کی باتیں سنیں گے مگر ایک بات بھی یاد نہیں کریں گے اور اگر تم نے ایک غلطی کر دی تو اسے یاد کر لیں گے اور ہر محفل میں بیان کریں گے

❗العزلة للخطابي❗

لوگوں دوسروں کی غلطیوں پر گدھ کی طرح ہیں کہ جیسے ہی غلطی ہو اچانک حملہ کر دیں گے اور اپنی غلطی پر کبوت کی طرح آنکھیں بند کر لیں گے
مجھے تعجب تو تب ہوتا ہے جب بچھو طبیعت سامنے آتے ہیں جیسے سفیان بن عینیہ نے فرمایا
سالوں علم و حکمت سیکھتے ہیں اور لمحوں میں بے دید ہو جاتے ہیں
جب آپ کسی سے علمی نکات اور حکیمانہ نظریات سیکھتے ہیں تو اس کے لیئے بد لحاظ ہونا دناءت و خساست ہے ایسا شخص ردی النسل و کم اصل ہوتا ہے
یہی وجہ ہے میں نے کسی کا چینل کسی کا پیج کسی کا گروپ جوائن کیا ہوا کہ جس سے سیکھیں اس کے حقوق بجا لانا نہایت مشکل ہے
الله رب العزت ہمارے اساتذہ کی خیر فرمائے بس دورِ طالبِ علمی میں پڑھا سمجھا پھر کسی کو اسی وجہ سے استاذ نہیں بنایا کسی سے جڑے نہیں کہ تعظیم و تکریم کرنا مشکل ہو جائے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top