اسلامی_طرزِ_تربیت 252
یہ چند بیماریاں جادو و نظرِ بد کی وجہ سے ہو سکتی ہیں
تھکاوٹ, بے چینی, سستی, کھنچاؤ, ذہنی انتشار, بھولنا, عبادت میں دل نہ لگنا, لوگوں سے دور رہنا, گھٹن بے خوابی اور جسم میں سوئیاں چبھنا وغیرہ وغیرہ
اب سوال ہے کہ جسم میں جادو کیسے اثر کرتا ہے ؟
ایک نکتہ ہمیشہ یاد رکھیں کہ جادو شریر جنات کے حملے کا نام ہے اور جادو کے خادم ہوتے ہیں
صرف جادوئی کلمات سے اثر نہیں ہوتا بلکہ مخصوص کلمات کے ذریعے خادم سے کام لینا ہی جادو ہے
آپ ان کو جادو کے تابع یا خادم کہ سکتے ہیں
جادو کے تابع و خادم دو طرح کے ہیں
• خارجی خادم
شریر جنات
• اندورنی خادم
اس سے مراد Parasites یعنی طفیلی جراثیم ہیں
جب کسی پر جادو کیا جاتا ہے تو کبھی بیرونی خادم انسان پر حملہ کرتے ہیں اس صورت میں انسان کو ظاہری جسم پر نقصان ہوتا ہے
اور کبھی بیرونی خادم اندرونی خادم رابطہ کر کے اسے متحرک کر دیتے ہیں
کیونکہ خارجی و اندورنی دونوں ناپاک ہیں تو ظاہری خادم اندرونی خادم کا تعلق جلد مضبوط ہو جاتا ہے
جنس جنس کی طرف مائل ہوتی ہے
تو یوں اندر والے خادم تیزی سے حرکت کرتے ہیں اور انسان کو اندر سے کھاتے ہیں
اس وقت جس پر جادو ہو وہ خود و گھبراہٹ کا شکار ہو جاتا ہے
دونوں کا کام انسان کو نقصان پہنچانا ہے تو جادو کا ایک خادم باہر سے ضرر پہنچاتا ہے دوسرا اندر سے خوف و غم پیدا کرتا ہے
انسان کو وسوسے آتے ہیں
قوتِ ارادی کمزور ہوتی ہے
حوصلہ مانند پڑ جاتا ہے
اس صورت میں خود کو اندرونی و بیرونی خادموں سے کیسے بچائیں؟
• خارجی و داخلی خادموں کا رابطہ نہ ہونے دیں یعنی خوراک صاف کھائیں اور پانی صاف پیئیں
• جسم پاک رکھیں صاف رکھیں
• خوشبو کا استعمال کثرت سے کریں
• ہر وقت با وضوء رہیں
• دن میں کم از کم دو بار مسواک کریں
• خود کو پیٹ کی کسی بیماری کا شکار نہ ہونے دیں اگر ہوں تو فوری دوائی لیں
• نیند پوری لیں
• کھانا پیٹ بھر کے نہ کھائیں
• ناپاک جگہ پہ نہ بیٹھیں
عورتوں پر حیض کے دنوں میں جلد جادو اثر کرتا ہے تو اس حالت میں خوب احتیاط کریں
° بیرونی خادموں یعنی جنات سے کیسے بچیں
• صبح و شام آیت الکرسی اور آخری تین قل تین تین بار پڑھ کے خود پہ اور پورے گھر پہ پھونک مار دیں
• گھر میں سفید مرغ اور لیموں کاٹ کے رکھیں جنات ان سے گھبراتے ہیں
لیموں جراثیم کش شے جو Parasites کو ختم کرتا ہے اس وجہ سے ظاہری خادم اس سے گھبراتے ہیں
• گھر کا صاف پاک رکھیں
نجاست فوری دھو دیں اور خوشبو جلا کے رکھیں
• سورج غروب ہونے سے پہلے گھر کا باہری دروازہ اعوذ بالله اور بسم الله پڑھ کے بند کریں
• بلند آواز سے سورہ بقرہ پڑھیں
• کثرت سے چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے لا اله الا الله پڑھیں
جادو کے آپ کے ظاہری جسم اور اندرونی جسم پر کمزور و ناپاک جگہ دیکھ کر حملہ کرتے ہیں
تو آپ ظاہری و باطنی طور پر کمزوری ختم کر دیں آپ پر جادو اثر نہیں کرے گا
یہی وجہ تو ہے کہ نمازی پرہیزگار پر جادو و جنات اور نظرِ بد وغیرہ جلد اثر نہیں کرتے
جس گھر میں داخل ہونے کے راستے کثیر اور کھلے ہوں دشمن آسانی سے گھس جاتا ہے
سمجھدار عامل جادو کے خارجی خادموں کو بھگاتا ہے تو اندرونی خادموں سے نجات دلانے کو دوائی سے علاج بھی کرتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
