آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 51
کتنی پیاری سند ہے
کتنی پاکیزہ ماؤں سے مروی شانِ مولائے کل پر حدیث ہے
آخر میں ہماری ستھری پاکیزہ ماں کی زبان سے اپنے مبارک شوہر کی شان میں روایت ہے
حَدَّثتنَا فَاطِمَةُ بِنْتُ عَلِيِّ بْنِ مُوسَى الرَّضِيُّ حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ وَزَيْنَبُ وَأُمُّ كُلْثُومٍ بَنَاتُ مُوسَى بْنِ جَعْفَرٍ قُلْنَ حَدَّثَتْنَا فَاطِمَةُ بِنْتُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الصَّادِقِ قَالَتْ حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ وَسُكَيْنَةُ ابْنَتَا الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ
رَسُولِ اللَّهِ ﷺ قَالَتْ (أَنَسِيتُمْ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ يَوْمَ غَدِيرِ خَمٍّ مَنْ كُنْتُ مَوْلاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلاهُ وَقَوْلُهُ عليه السلام لعَلي أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى
ہمیں فاطمہ بنت علی بن موسیٰ نے حدیث بیان کی ان کو فاطمہ و زینب و ام کلثوم جو کہ موسی بن جعفر کی بیٹیاں ہیں انہوں نے حدیث بیان کی وہ سب فرماتی ہیں ان کو فاطمہ بنت جعفر بن محمد الصادق نے حدیث بیان کی وہ فرماتی ہیں مجھے فاطمہ بنت محمد بن علی نے حدیث بیان کی وہ فرماتی ہیں مجھے فاطمہ بنت علی بن حسین نے حدیث بیان کی وہ فرماتی ہیں مجھے فاطمہ و سُکینہ جو کہ امام حسین کی بیٹیاں ہیں انہوں نے حدیث بیان فرمائی وہ ام کلثوم بنت فاطمہ بنت رسول الله سے وہ سیدہ کائنات فاطمہ زھراء سے روایت کرتی ہیں کہ سیدہ پاک نے فرمایا
أَنَسِيتُمْ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ يَوْمَ غَدِيرِ خَمٍّ مَنْ كُنْتُ مَوْلاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلاهُ وَقَوْلُهُ عليه السلام لعَلي أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى
کیا تم رسول کریم صلی الله علیہ و سلم کا غدیرِ خم کے دن کا فرمان بھول گئے
جس کا میں مولا اس کا علی مولا
اور حضور کا یہ فرمان علی کے لیئے کہ تم میرے قائمقام یوں ہو جیسے ھارون موسی کے قائمقام تھے ہاں مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا
اس روایت میں ہر راویہ اپنی پھوپھی سے روایت کرتی ہیں
❗ نزهة الحفاظ لابی موسى المديني المتوفیٰ ٥٨١ ص ١٠٢ ❗
سند پر غور کریں تقریباً سب کے نام فاطمہ ہیں
مجھے فخر کیوں نہ ہو میں ایسی پاکیزہ ماؤں کا بیٹا ہوں
ہمارے دور کا ایک خبیث ناصبی کہتا ہے
برصغیر میں یہ جو ناموں کے ساتھ حسن, حسن , علی , رضا وغیرہ آتا ہے یہ رافضیوں کی طرف سے آیا ہے
اور حضورِ سیدِ عالم صلی الله علیہ وسلم کے فیض و برکت سے محروم لوگ ایسے بندے کو استاد و مرشد بنائے بیٹھے ہیں
پھر تو ہمارے امام احمد رضا خان اور ان کا عظیم الشان خاندان رافضیت سے متاثرہ ہے
بلکہ تعجب خیز بات ہے کہ اعلی حضرت کے خاندان میں کسی کا نام صحابہ کے نام پر نہیں ہے
اور یہ دلیل دیابنہ نے دی اور آج سنیت کے لباس میں چھپا وہ ناصبی بھی یہی کہتا ہے
فتاوی رضویہ پڑھیں
کم ہی جگہوں پر امام اھلِ سنت نے سیدی صدیقِ اکبر و سیدی عمر فاروق اعظم و سیدی عثمان غنی کے ذکر پر امیر المومنین کا لفظ ذکر کیا ہے مگر جب بھی مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا ذکر آیا امیر المومنین خلیفہ المسلمین فرمایا ہے
یہ رافضیت سے متاثرہ سوچ ہے ؟
حدائقِ بخشش میں جناب مولا مرتضیٰ کرم الله وجہہ الکریم کی شان میں مستقل منقبتیں ہیں اور سلامِ رضا میں بھی مولا علی کی شان میں زیادہ اشعار ہیں جبکہ صدیق اکبر و عمر فاروق رضی الله عنھا کی شان میں ایک بھی منقبت نہیں ہے
یہ رافضیت سے متاثرہ سوچ ہے ؟
ذکرِ علی صحابہ کرام کے دور سے لیکر آج تک اھلِ سنت کے ہاں دیگر صحابہ سے زیادہ ہوتا آ رہا ہے
ہمیشہ ایسے خبیث سے بچیں جو یہ کہتا نظر آئے کہ ذکرِ اھلِ بیت زیادہ کیوں کریں یا نہیں کرنا چاہیے
اصل بات تو یہ ہے کہ الله رب العزت نے ایمان والوں کے دلوں میں یہ بات ڈال دی ہے کہ ذکرِ علی زیادہ کریں
منافقوں کے دل اس سے جلتے ہیں
یہی وجہ ہے کہ نعرہ تکبیر پھر نعرہ رسالت پھر نعرہ حیدری ہمارے بزرگوں کا معمول رہا ہے
اور نعرہ حیدری پر جوش و خروش بڑھ جاتا ہے
اور ناصبیوں کا سانس بند ہو جاتا ہے
نامراد کہتا ہے کہ ایسے نعرہ لگانا بھی رافضیت سے متاثر سوچ ہے
سنیت میں کوئی رافضیت سے متاثرہ نہیں ہے ہاں مگر تم رافضیت فوبیا کا شکار ہو
الله رب العزت کی عطاء پر تکلیف ہے ؟
صحابہ کرام کے نعروں میں سے نعرہ حیدری پر جوش بڑھ جائے تو فطری بات ہے یہ مسلمانوں کا قدیم طریقہ ہے
کیونکہ وہ اسد الله ہیں
وہ حیدر ہیں
کرار ہیں
وہ ضیغم ہیں
تو شیر کے ذکر پر شیر جیسی جرات پیدا ہونا فطری ہے
کسی یزیدی کا سانس بند ہو جائے تو ہم اور زیادہ لگائیں گے
ہم اپنے بچوں کے نام کثرت سے اھلِ بیت کے ناموں پر رکھیں گے
ہم کثرت سے ذکرِ علی کریں گے
ذلک فضل الله یوتیه من يشاء
✍️ #سیدمہتاب_عالم
