آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 50
فلما شمَّ الحسين أرض كربلاء قال هذه والله الأرض التي أراها جبريل رسول الله ﷺ، وأخبره أنني أُقتلُ فيها
جب امام حسین نے زمینِ کربلاء سونگھی تو فرمایا
خدا کی قسم یہی زمین ہے جو جبریل نے رسول کریم صلی الله علیہ وسلم کو دکھائی تھی اور خبر دی تھی میں اس میں قتل کیا جاؤں گا
واقدی کہتے ہیں
جب امام حسن کربلاء پہنچے تو پوچھا یہ کونسی زمین ہے
لوگوں نے کہا
کربلاء
فرمایا
كَرْبٌ وبلاء پھر فرمایا مجھے ام المومنین ام سلمہ رضی الله عنھا نے فرمایا کہ نبی کریم صلی الله علیہ و سلم نے ان کو خبر دی تھی کہ میں اس میں قتل کیا جاؤں گا
❗ مرآۃ الزمان ج ٨ ص ١٢٩ ❗
مولا علی کرم الله وجہہ الکریم سے منقول ہے
رفقاء کے ساتھ میدانِ کربلاء سے گزرے تو قافلہ روک کر فرمایا
یہاں میری اولاد شہید کی جائے گی
جیسے اھلِ بیت کو پتا ہے کہ اُن میں سے ایک مھدی آئے گا ویسے شروع سے معلوم تھا کہ کربلاء میں ان کو شہید کیا جائے گا
استاذِ زمن کہتے ہیں
گھر لٹانا جان دینا کوئی تم سے سیکھ جائے
جانِ عالم ہو فدا اے خاندانِ اَہل بیت
سر شہیدانِ محبت کے ہیں نیزوں پر بلند
اَور اُونچی کی خدا نے قدر و شانِ اَہل بیت
پتھروں سے خون بہا
جنات نوحہ کرنے لگے
آسمان سرخ ہو گیا
یہ ظاہری مناظر تھے جبکہ باطنی طور پر میدانِ کربلاء میں جو بزم سجی ہوگی وہ کس نے دیکھی
حیدرِ کرار جلال سے دیکھتے ہوں گے
سیدہ کائنات نوری آنچل میں اپنے شہزادوں کو ذبح ہوتا دیکھ رہی ہوں گی اور اپنے نازوں سے پالے حسین کے جسم پر گھوڑے دوڑاتے دیکھتی ہوں گی
وہ جہانوں کو رحمتیں بانٹنے والے دشمنوں کو ہدایت کی دعائیں دینے والے امام الانبیاء صلی الله علیہ وسلم چھ ماہ کے علی اصغر کو شہید ہوتے دیکھ رہے ہوں گے جواں سالہ علی اکبر کو دیکھتے ہوں گے اور پھر اپنے حسین کو زخموں سے چور بھوک پیاس سے مجبور سر جسم سے جدا ہوتے دیکھتے ہوں گے
اے امت
تم سے تو قرابت داروں کی محبت کا سوال تھا
تم نے یہ کیا حال کر دیا ؟
پردیس میں کاٹنا چھبے تو تکلیف دوگنی ہو جاتی ہے امام حسین کا حوصلہ تھا کہ پردیس میں گھر کے بچے جوان قربان کر دیئے
اسی امتحان کی خبر تھی اور اسی آزمائش کو سہنا تھا کیونکہ وہ جوانانِ جنت کے سردار ہیں
جو جتنے بڑے مقام پر فائز ہوتا ہے اس پر آزمائش بھی اتنی بڑی آتی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
