لوگوں کی آپ سے جفائیں کیا ہیں

اسلامی_طرزِ_تربیت 239
غُربت کے بیت فضائل ہیں غریب کی بہت شانیں ہیں
یہاں غریب سے مراد فقیر نہیں ہے کہ جس پاس مال و دولت نہ ہو بلکہ مراد اس سے مراد مسافر ہے اور مسافر سے مراد بھی سفر والا مسافر نہیں بلکہ گھر میں رہنے والا مگر رہتا ایسا ہو جیسے مسافر رہتا ہے
جو دنیا کو صرف ایک پڑاؤ سمجھے ایک منزل سمجھے اور قبر کی منزل کو یاد رکھے پھر حشر کو پھر جنت یا دوزخ کو مستقل گھر جانے
یہ مال و دولت جمع نہیں کرتا
ہر وقت اگلے سفر کے لیئے تیار رہتا ہے
یا پھر غریب سے مراد گھر میں رہنے والا اور دین پر ثابت قدم ہو کہ اس کی دین پر ثابت قدمی دیکھ کر ارد گرد والوں میں وہ ایسا ہو جیسے کسی شہر میں مسافر اجنبی ہوتا ہے
روایت میں ہے
موت الغریب شهادة
غریب کی موت شہادت کی موت ہے
میں نے جب امام آجری کا یہ فرمان پڑھا تو غربت کا معنیٰ سمجھا
مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَبلُغَ مَرَاتِبَ الغُرَبَاءِ فَلْيَصبِر عَلَى جَفَاءِ أَبَوَيْهِ وَزَوْجَتِهِ وَإِخوَانِهِ وَقَرَابَتِهِ
جو پسند کرے کہ غرباء کے مقام تک پہنچ جائے وہ اپنے والدین اپنی بیوی اپنے بھائیوں اور قریبی لوگوں کی جفاء پر صبر کرے

❗ کتاب الغرباء للآجری ❗

ماں باپ کی جفاء کیا ہے ؟
وہ یہ کہ آدمی کی دین پر ثابت قدمی دیجھ کر والدین بھی اس سے پرایوں والا سلوک کریں
رشتہ داروں اور بہن بھائیوں کی جفاء کیا ہے ؟
آپ کی دین داری کی وجہ سے آپ کو ہلکا جاننا
آپ داڑھی والے ہیں یا آپ پردہ کرتی ہیں تو آپ کو باتیں سنانا جفاء ہے
معاشرے کی جفاء کیا ہے
علماء و دین دار طبقہ کو ذلیل و رسوا کرنا دنیاوی کاموں پر خرچ اور آپ دیندار ہیں تو آپ پر نوکری و ملازمت کے دروازے بند کر دینا یہ سب آپ سے جفاء ہے
جو مؤمن اِن جفاؤں پر صبر کرے م وہ غریب ہے وہ غریب الوطن ہے اس کی اپنے وطن میں موت بھی شہادت کی موت ہے

صبر کریں دنیا سفر ہے دنیا ایک رستہ ہے دنیا ایک پڑاؤ ہے
ٹھکانہ جنت ہے ان شاءاللہ
یہاں کی جفائیں آپ نے سہنی ہیں
کیوں ؟
تاکہ اپنے وطنِ اصلی تک آرام سے پہنچ سکیں
اور وطنِ اصلی کونسا ہے ؟
وطنِ اصلی جنت ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top