آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 44
سیدی عبد الله بن مسعود فرماتے ہیں
لَمَّا تَزَوَّجَ عَلِيٌّ فَاطِمَةَ تَنَاثَرَتْ ثِمَارُ الْجَنَّةِ عَلَى الْمَلَائِكَةِ
جب علی نے فاطمة سے شادی کی تو جنت کے پھل فرشتوں پر جھڑنے لگے
❗ معجم شيوخ ابن الأعرابي المتوفىٰ ٣٤٠ هجرى ص ٨٢٨ ❗
ہمارے ہاں دلہا دلہن پر گلاب کی پتیاں نچھاور کی جاتی ہیں مگر الله رب العزت کے محبوب کے لاڈلوں کی شادی میں جنتی پھل پھول برسائے گئے
اماں فاطمة الزهراء رضی الله عنھا کی نرالی شان ہے
شادی کے وقت جنتی پھول برستے ہیں میدانِ محشر میں اھلِ محشر اِن کے گزرنے پر نگاہیں جھکا لیں گے
ستھرے باپ کی پاکیزہ بیٹی
پاک شوہر کی عفیفہ بیٹی
طیب بیٹوں کی طیبہ ماں
وہ ہستی کہ جو جو مقصودِ کائنات ہے
وہ محبوب جس کی رضاء رب العزت چاہتا ہے
وہ ہستی جو مخلوق میں سب سے افضل ہے
اُس ہستی کا مبارک لہو سیدہ فاطمة کی رگوں میں دوڑتا ہے
اِن کو اپنے جگر کا ٹکڑا فرمایا
اِن کی ناراضی کو اپنی ناراضی فرمایا
اِن کو اپنے وصال کے راز پھر سب سے پہلے ملاقات کے راز سے مشرف فرمایا
اِن کے بطن مبارک سے جنتی جوانوں کے سردار پیدا ہوئے
اِن کی نسل سے اکابر اولیاء کرام اور اتنے اولیاء کرام آئے کہ کسی اور خاندان سے نہیں آئے
یہ خدا کے لاڈلے کی لاڈلی ہیں
یہ ہماری ماں ام ابيها سیدہ فاطمة الزهراء ہیں
حسان الہند اس پاک بارگاہ میں عرض گزار ہیں
خونِ خَیْرُ الرُّسُل سے ہے جن کا خمِیر
اُن کی بے لَوث طِینَت پہ لاکھوں سلام
اس بتول جگر پارئہ مصطفیٰ
حجلَۂ آرائے عِفَّت پہ لاکھوں سلام
سیِّدَہ زاہِرہ طَیِّبَہ طاہِرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام
جس کا آنچَل نہ دیکھا مَہ و مِہر نے
اس رِدائے نَزاہَت پہ لاکھوں سلام
✍️ #سیدمہتاب_عالم
